وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

ایف ٹی آئی آئی اور مہاراشٹر فلم، اسٹیج اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے مہاراشٹر میں فلم اور میڈیا کی تربیت کو وسعت دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


مفاہمت نامے میں مہاراشٹر بھر کے باصلاحیت مواد تخلیق کاروں کو منظم تربیت اور سرٹیفکیشن پروگرام فراہم کیے جائیں گے: وزیر اعلیٰ مہاراشٹر

ایف ٹی آئی آئی اور ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل کے اشتراک سے روزگار کے مواقع کھلیں گے اور مہاراشٹر کے مشہور فلم سازی کے مقامات کو فروغ ملے گا

Posted On: 21 JUL 2025 5:57PM by PIB Delhi

 فلم اینڈ ٹیلی وژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایف ٹی آئی آئی)، پونے اور مہاراشٹر فلم، اسٹیج اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل)، ممبئی نے مہاراشٹر بھر میں فلم اور میڈیا کے شعبوں میں مہارت کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے آج ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامے کا تبادلہ ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل کی منیجنگ ڈائرکٹر محترمہ سواتی مہسے پاٹل اور ایف ٹی آئی آئی کے وائس چانسلر جناب دھیرج سنگھ کے درمیان ہوا۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد فلم، میڈیا اور تفریح کے شعبوں میں ہنرمند انسانی وسائل تیار کرکے بھارت کی تخلیقی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

دستخط کی تقریب مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب دیویندر فڈنویس ، ثقافتی امور اور آئی ٹی کے وزیر، حکومت مہاراشٹر، ایڈوکیٹ آشیش شیلر،  ایف ٹی آئی آئی کے چیئرمین جناب آر مادھون۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری، محکمہ ثقافتی امور، حکومت مہاراشٹر جناب وکاس کھرگے،  اور ایف ٹی آئی آئی، ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل اور مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس اسٹریٹجک تعاون کا مقصد ایف ٹی آئی آئی کی تعلیمی مہارت اور ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل کے بنیادی ڈھانچے اور رسائی کی صلاحیتوں کے ساتھ شراکت میں فلم سازی، ٹیلی وژن پروڈکشن اور متعلقہ تکنیکی شعبوں میں قلیل مدتی کورسز کا انعقاد اور فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دیویندر فڑنویس نے کہا کہ یہ تعاون ایک نئے دور کی شروعات کی علامت ہے۔ مہاراشٹر تخلیق کاروں کی معیشت کے لیے ایک قومی اور عالمی مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ تخلیقی جگہوں کی تیزی سے مونیٹائزیشن کے ساتھ ، یہاں تک کہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مواد تخلیق کرنے والوں کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ اورینج اکانومی کی تیز رفتار ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب فڈنویس نے بتایا کہ این ایس ای ویوز انڈیکس جو اس سال مئی 2025 کے دوران شروع کیا گیا تھا، اتنی مختصر مدت میں 92,000 کروڑ روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ تکنیکی طور پر ہنر مند اور مصدقہ پیشہ ور افراد کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی نے رسمی تربیت اور سرٹیفکیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم شدہ اسناد کی عدم موجودگی کی وجہ سے بہت سے باصلاحیت افراد پیشہ ورانہ مواقع تک رسائی سے محروم ہیں۔ ایم او یو اسٹرکچرڈ ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگراموں کی پیش کش کے ذریعے اس خلا کو دور کرے گا۔

مہاراشٹر حکومت کے ثقافتی امور اور آئی ٹی کے وزیر ایڈوکیٹ آشیش شیلر نے اس اقدام کی جامع نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس تعاون سے دیہی مہاراشٹر کے طلبہ فلم ی صنعت میں اپنا کیریئر بنانے کے قابل ہوں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع بھی کھلیں گے اور مہاراشٹر کے مشہور فلم بندی مقامات کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ گورے گاؤں، کولہاپور، پربھا دیوی اور کرجت میں ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل مراکز میں فراہم کیے جانے والے اس مشترکہ ہنر مندی کی ترقی کے کورسسے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ایف ٹی آئی آئی کے چیئرمین جناب آر مادھون نے اس اقدام کی تبدیلی کی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چھوٹے شہروں کے باصلاحیت افراد تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ مقامی کہانی سنانے سے لے کر عالمی بیانیے تک، بھارت کی تخلیقی آوازیں مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے تیار ہیں۔

حکومت مہاراشٹر کے ثقافتی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب وکاس کھرگے نے روڈ میپ کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ہم ایسے کورسوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو طلبہ کو فلم سازی ، سنیماٹوگرافی ، ڈیجیٹل پروڈکشن ، اے آئی ٹولز ، ڈبنگ ، وائس اوور وغیرہ میں کیریئر کے لیے تیار کریں گے۔

ایم او یو ایف ٹی آئی آئی کی تعلیمی مہارت کو ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل کے بنیادی ڈھانچے اور رسائی کے ساتھ مربوط کرکے ایک مضبوط ایکو سسٹم کی ترقی کا بھی تصور کرتا ہے۔ اس تعاون سے انٹرپرینیورشپ، انکیوبیشن اور ثقافتی اقدامات میں مدد ملے گی جو ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کی شمولیت کے قومی مقاصد سے مطابقت رکھتے ہیں۔

یہ اقدام تخلیقی شعبے کو بااختیار بنانے، روزگار کو بڑھانے اور مواد کی تخلیق اور ثقافتی جدت طرازی میں بھارت کو عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنے کے لیے بھارت سرکار کے وسیع تر وژن سے ہم آہنگ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2979


(Release ID: 2146570)