ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہینڈلوم ایوارڈز 2024: ہینڈلوم کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا اعتراف


یہ ایوارڈ اس سال 7 اگست کو ہینڈلوم کے  11 ویں قومی دن کی تقریبات کے دوران عزت مآب صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ پیش کیے جائیں گے

اس تقریب میں ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ اور معزز مہمانان شرکت کریں گے

5 سنت کبیر ایوارڈز اور 19 نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ سمیت کل 24 ایوارڈ یافتہ افراد کو ہینڈلوم سیکٹر میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا

Posted On: 21 JUL 2025 4:33PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائلزکی وزارت 2024 کے لیے باوقار سنت کبیر ہینڈ لوم ایوارڈ اور نیشنل ہینڈ لوم ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے، جس میں ہینڈ لوم کے شعبے میں ہینڈلوم بنکروں، ڈیزائنروں، مارکیٹنگ سے وابستہ افراد، اسٹارٹ اپ  پہل اور پروڈیوسر کمپنیوں کے شاندار تعاون کو تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی اپی) کے تحت ہینڈلوم مارکیٹنگ اسسٹنس (ایچ ایم اے) کا حصہ ہیں۔

اس سال 5 سنت کبیر ایوارڈز اور 19 نیشنل ہینڈلوم ایوارڈز سمیت کل 24 ایوارڈ یافتہ افراد کو ہینڈلوم سیکٹر میں ان کی شاندار خدمات کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ یہ ایوارڈز ہینڈلوم  کے  11ویں قومی دن کی تقریبات کے دوران صدر جمہوریہ ہند کے ذریعہ فراہم کیے جائیں گے۔یہ تقریب جمعرات، 7 اگست، 2025 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کے ساتھ معزز مہمانان  شرکت کریں گے  جن  میں ممبران پارلیمنٹ، صنعت کے سرکردہ رہنما، ڈیزائنرز، برآمد کنندگان، سینئر سرکاری افسران، طلباء اور ملک بھر سے 500 سے زیادہ بنکروں کی موجودگی ہوگی۔

ہینڈلوم ایوارڈز کا جائزہ

ایوارڈز کا مقصد  ہینڈ لوم کی صنعت میں نمایاں کارکردگی کا اعتراف کرنا، اس سے وابستہ  افراد اور تنظیموں کا جشن منانا جو دستکاری، اختراعات اور شعبے کی ترقی میں تعاون دے کربہترین معیارات  قائم کرتے ہیں۔

سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ

یہ ایوارڈ ان شاندار ہینڈلوم بنکروں کی خدمات کااعتراف کرتا ہے جنہوں نے اس شعبے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اہل بنکر قومی یا ریاستی ایوارڈز، قومی میرٹ سرٹیفکیٹ کے وصول کنندگان ہوسکتے ہیں، یا بُنائی کی روایات، کمیونٹی ویلفیئر اور سیکٹر کی ترقی کے فروغ اور تحفظ میں غیر معمولی مہارتوں اور شراکت کے لیے منفرد شناخت کرتے ہیں۔

انعامی مواد:

  • نقد انعام: 3.5  لاکھ روپے
  • سونے کا سکہ (کنندہ)
  • تامرپتر (سرٹیفکیٹ)
  • شال
  • شناخت کا سرٹیفکیٹ

نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ:

نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ غیر معمولی دستکاری، لگن اوراختراع کے ساتھ بنکروں کا جشن مناتا ہے۔ اس کا مقصد بنکروں کو اپنے شاندار کام کو جاری رکھنے اور اس شعبے میں دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

انعامی مواد:

  • نقد انعام: 2.00 لاکھ روپے
  • تامرپتر
  • شال
  • سرٹیفکیٹ

انتخاب کا عمل:

بنائی کے زمرے کے تحت ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے انتخاب میں بنکروں کے لیے ایک سخت تین سطحی عمل شامل ہوتا ہے، جس میں زونل، ہیڈکوارٹر اور مرکزی سطح کی کمیٹیاں شامل ہوتی ہیں، جن کی صدارت بالترتیب زونل ڈائریکٹر، ڈیولپمنٹ کمشنر (ہینڈلوم) اور سیکریٹری (ٹیکسٹائلس) کرتے ہیں، ہر ایک میں 11 اراکین ہوتے ہیں۔ ان کمیٹیوں میں شعبے کے ماہرین شامل ہیں اور اہلیت کے قائم کردہ معیار کی بنیاد پر نامزدگیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔

ڈیزائن تیار کرنے،مارکیٹنگ،اسٹارٹ اپ پہل اور پروڈیوسر کمپنیوں کے لیے ہیڈ کوارٹر اور مرکزی سطح پر دو درجے کے انتخاب کے عمل کی پیروی کی جاتی ہے، ہر ایک میں 11 اراکین ہوتے ہیں اور اس کی صدارت بالترتیب ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) اور سیکریٹری (ٹیکسٹائلس) کرتے ہیں۔

پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

ش ح۔ م ش۔اش ق

U NO: 2953


(Release ID: 2146417)