وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے خلا کے تاریخی مشن سے واپسی پر گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا خیرمقدم کیا
Posted On:
15 JUL 2025 3:34PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم نے آج گروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنے تاریخی مشن کے بعد زمین پر واپس آنے پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے بھارت کے پہلے خلاباز گروپ کیپٹن شکلا کی یہ کامیابی ملک کے خلائی تحقیق کے سفر میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے ایک پوسٹ میں لکھا:
"میں قوم کے ساتھ، خلا کے اپنے تاریخی مشن کے بعد زمین پر واپس آئےگروپ کیپٹن شوبھانشو شکلا کا خیرمقدم کرتا ہوں ۔ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا دورہ کرنے والے بھارت کے پہلے خلاباز کے طور پر، اُنہوں نے اپنی لگن، بہادری اور اعلی جذبے سے کروڑوں خوابوں کو تحریک دی ہے۔ یہ ہمارے انسانی خلائی پرواز کے مشن — گگن یان — کی جانب ایک اور سنگِ میل ہے۔"
*****
ش ح۔ م م۔ ج
UNO-2768
(Release ID: 2144854)
Visitor Counter : 2
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam