ریلوے کی وزارت
ریلوے نےپہلی سہ ماہی میں 9,000 نوکریاں دیں۔ مالی سال 2025-26 کے لیے 50,000 کا منصوبہ
سال2024 سے اب تک 1.08 لاکھ آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ مالی سال 2026-27 میں 50,000 تقرریاں
Posted On:
09 JUL 2025 8:33PM by PIB Delhi
شفاف امتحانات کو یقینی بنانے کے لیے، ریلوے امیدواروں کی تصدیق اور جیمرز کے استعمال کے لیے آدھار کا استعمال کر رہا ہے تاکہ الیکٹرانک آلات کے ذریعے دھوکہ دہی کی گنجائش کو ختم کیا جا سکے۔
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز(آرآر بیز) نے نومبر 2024 سے اب تک 55197 آسامیوں پر مشتمل سات مختلف نوٹیفکیشنز کے لیے 1.86 کروڑ سے زیادہ امیدواروں کے لیے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ(سی بی ٹیز) کرائے ہیں۔ یہ آر آر بیزکو مالی سال 2025-26 میں 50,000 سے زیادہ امیدواروں کو تقرریوں کی پیشکش کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز کی طرف سے 9000 سے زیادہ تقرریاں پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈزامتحانات کے لیےسی بی ٹیزکا انعقاد ایک بہت بڑی مشق ہے جس میں بہت زیادہ منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز نے حال ہی میں خواتین اورپی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کو خصوصی ترجیح دیتے ہوئے امیدواروں کی رہائش گاہوں کے قریب امتحانی مراکز الاٹ کرنے کی پہل کی ہے۔ اس کے لیے امتحان کے منصفانہ اور شفاف طریقے سے انعقاد کے لیے مزید امتحانی مراکز کی فہرست سازی اور زیادہ سے زیادہ انسانی وسائل جمع کرنے کی ضرورت ہے۔
ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز کے شائع کردہ سالانہ کیلنڈر کے مطابق 2024 سے اب تک 108324 آسامیوں کے لیے پہلے ہی بارہ نوٹیفیکیشن جاری کیے جا چکے ہیں، اگلے مالی سال 2026-27 میں مزید 50,000 سے زیادہ تقرریاں پیش کی جائیں گی۔
امتحان کی شفافیت کو بڑھانے کے لیے، ای کے وائی سی پر مبنی آدھار تصدیق کا استعمال پہلی بار امیدواروں کی شناخت کی تصدیق کے لیے کیا گیا ہے جو اتنے بڑے پیمانے کے امتحانات میں 95 فیصد سے زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ الیکٹرانک آلات کے ذریعے دھوکہ دہی کی گنجائش کو ختم کرنے کے لیے اب ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈزکے تمام امتحانی مراکز میں 100فیصد جیمرز کونصب کیا جا رہا ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 2612
(Release ID: 2143551)