وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں پل گرنے سے جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


وزیر اعظم نے نیشنل ریلیف فنڈ سے مالی امداد کا اعلان کیا

Posted On: 09 JUL 2025 12:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل کے گرنے سے جانوں اور املاک کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے ہر شخص کے  لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’گجرات کے وڈودرا ضلع میں ایک پل کے گرنے سے جان و مال کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ان کے تئیں تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاگو ہوں۔

جاں بحق ہونے والے ہر شخص  کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے کی مالی مدد دستیاب کرائی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi  ‘‘

 

 

 

************

 

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 2591) 


(Release ID: 2143357)