کوئلے کی وزارت
کوئلہ وزارت، کانوں کی بندش اور ازسرِنو استعمال کے لیے ’ریکلیم‘ فریم ورک کا آغاز کرے گی، جو کمیونٹی کی شمولیت اور ترقی پر مبنی ہے
Posted On:
02 JUL 2025 1:16PM by PIB Delhi
کوئلہ وزارت ’ریکلیم‘کمیونٹی شمولیت اور ترقی کا فریم ورک متعارف کرانے جا رہی ہے۔کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر، جناب جی کشن ریڈی، 4 جولائی 2025 کو ’ریکلیم‘ فریم ورک کا افتتاح کریں گے، جو کانوں کی بندش کے لیے ایک جامع کمیونٹی شمولیت اور ترقی کا لائحہ عمل ہے۔یہ فریم ورک کوئلہ کنٹرولر آرگنائزیشن نے کوئلہ وزارت کے تحت، ہارٹفلنیس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔کانوں کی بندش سے نہ صرف زمین کے قدرتی مناظر بلکہ مقامی روزگار پر بھی گہرا اثر پڑتا ہے۔ اسی حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فریم ورک ان کمیونٹیز کے لیے ایک اہم قدم ہے جو کئی دہائیوں سے کان کنی کی سرگرمیوں کے ساتھ پروان چڑھی ہیں۔ اس کا مقصد ایک منصفانہ اور پائیدار منتقلی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ متاثرہ علاقوں میں سماجی و معاشی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔
یہ فریم ورک، جسے ’ریکلیم‘کہا جاتا ہے، کانوں کی بندش اور بندش کے بعد کے مراحل کے دوران جامع کمیونٹی شمولیت اور ترقی کے لیے ایک منظم رہنما کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ منتقلی کے عمل میں کمیونٹی کی شرکت کو ادارہ جاتی شکل دینے کے لیے ایک عملی اور مرحلہ وار طریقہ کار فراہم کرتا ہے۔
یہ فریم ورک قابلِ عمل طریقہ کار، ٹیمپلیٹس، اور ہندوستانی سیاق و سباق کے مطابق آزمودہ میدانی طریقۂ کار پر مشتمل ایک مکمل رہنما پیکیج سے تقویت یافتہ ہے۔ اس میں صنفی شمولیت، کمزور طبقات کی نمائندگی اور پنچایتی راج اداروں سے ہم آہنگی پر خصوصی زور دیا گیا ہے، تاکہ یہ منتقلی برابر، منصفانہ اور مقامی ضروریات کے مطابق ہو سکے۔
بالآخر، ’ریکلیم‘ فریم ورک کا مقصد کان کنی سے وابستہ کمیونٹیز کے لیے ایک مربوط، مضبوط اور پائیدار منتقلی کو ممکن بنانا ہے،جو اعتماد، ماحولیاتی بحالی اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی فلاح و بہبود پر مبنی ہو۔
************
ش ح ۔ ا س ک ۔ م ا
Urdu 2371
(Release ID: 2141479)