وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 01 JUL 2025 3:49PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی متعارف کرائے جانے کے آٹھ سال بعد یہ ایک تاریخی اصلاح ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اس سے کاروبار کرنے میں آسانی میں بہت بہتری آئی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"اس کے متعارف ہونے کے آٹھ سال بعد ، جی ایس ٹی ایک تاریخی اصلاح کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے ہندوستان کے اقتصادی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے ۔

تعمیل کے بوجھ کو کم کرکے ، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے  اس نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بہت بہتر بنایا ہے ۔

جی ایس ٹی نے اقتصادی ترقی کے لیے ایک طاقتور انجن کے طور پر بھی کام کیا ہے ، جبکہ ہندوستان کے بازار کو مربوط کرنے کے اس سفر میں ریاستوں کو مساوی شراکت دار بنا کر حقیقی تعاون پر مبنی وفاقیت کو فروغ دیا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ام۔ ق ر)

U. No.2340


(Release ID: 2141256)