وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ ایکسلیریٹر پلیٹ فارم ویویکس نے اے آئی صلاحیت سے آراستہ ریئل ٹائم کثیر لسانی ترجمہ حل- ’بھاشا سیتو‘ تیار کرنے کے لیے اسٹارٹ اپ اداروں کو مدعو کیا


12 زبانوں میں ترجمہ، نقل حرفی اور صوتی تکنالوجی سے متعلق ’بھاشا سیتو‘ چیلنج بغیر کسی اہلیت کے معیار کے ساتھ کھلا ہے

شروعاتی پروجیکٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 2 جولائی 2025 ہے

Posted On: 30 JUN 2025 6:52PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے اپنے فلیگ شپ اسٹارٹ اپ ایکسلیریٹر پروگرام ’ویویکس‘ کے تحت ویویکس اسٹارٹ اپ چیلنج 2025 لانچ کیا۔ یہ چیلنج اے آئی کی صلاحیت سے آراستہ کثیر لسانی ترجمہ حل تیار کرنے کے لیے ایک قومی ہیکاتھن میں شرکت کرنے کی غرض سے ملک بھر کے اسٹارٹ اپ اداروں کو مدعو کرتا ہے۔

یہ چنوتی جس کا عنوان ’بھارت کے لیے بھاشا سیتو- ریئل ٹائم لسانی تکنالوجی‘ ہے، اس کا مقصد 12 اہم بھارتی زبانوں میں ریئل ٹائم ترجمہ، نقل حرفی، اور وائس لوکلائزیشن کی اہلیت کے حامل اختراعی مصنوعی ذہانت کے ٹولز تیار کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس پہل قدمی کا مقصد مبنی بر شمولیت، قابل رسائی، اور جذباتی لحاظ سے بیدار مواصلاتی تکنالوجیوں کو فروغ دینا ہے۔

وسیع تر شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے، چیلنج میں اہلیت کا کوئی کم از کم معیار نہیں ہے، جس سے ترقی کے کسی بھی مرحلے پر اسٹارٹ اپس کو درخواست دینے کی اجازت ملتی ہے۔ اوپن سورس یا کم لاگت والے اے آئی ماڈلز کا استعمال کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ توسیع پذیر اور لاگت سے موثر حل تیار کریں۔ تاہم، ملکیتی حل بھی تجویز کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ وسیع پیمانے پر تعیناتی کے لیے قابل استطاعت اور عملی رہیں۔

فاتح اسٹارٹ اپ کو ویویکس ایکسلیرٹر کے تحت مدد فراہم کی جائے گی، جس میں سرپرستی، کام کاج کے لیے جگہ، اور حتمی پروڈکٹ مکمل ہونے اور قابل استعمال ہونے تک تعاون فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ رجسٹریشن کا عمل آج یعنی 30 جون 2025 سے شروع ہوگیا ہے، اور ابتدائی پروڈکٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 22 جولائی 2025 ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اسٹارٹ اپ ادارے آفیشل ویویکس پورٹل : https://wavex.wavesbazaar.com کے توسط سے درخواست گزار سکتے ہیں۔

ویویکس کے بارے میں

ویویکس ایک کلی طور پر وقف اسٹارٹ اپ ایکسلریٹر پلیٹ فارم ہے جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ویوز پہل قدمی کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد میڈیا، تفریح، اور زبان کی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت کو فروغ دینا ہے۔ مئی 2025 میں ممبئی میں منعقدہ ویوز سمٹ میں، ویویکس نے 30 سے ​​زیادہ امید افزا سٹارٹ اپس کو پچنگ کے مواقع فراہم کیے، جس سے سرکاری ایجنسیوں، سرمایہ کاروں، اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ براہ راست روابط کو ممکن بنایا گیا۔ ویویکس ٹارگٹڈ ہیکاتھنز، انکیوبیشن، سرپرستی ، اور قومی پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام کے ذریعے پیش رفت کے خیالات کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2302


(Release ID: 2140947)