صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 30 جون تا یکم جولائی اترپردیش کا دورہ فرمائیں گی

Posted On: 29 JUN 2025 5:20PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 30 جون سے یکم جولائی 2025 کے دوران اترپردیش (بریلی اور گورکھپور) کا دورہ فرمائیں گی۔

صدر جمہوریہ 30جون کو بریلی میں انڈین ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے گیارہویں کانووکیشن تقریب میں شرکت کریں گی۔ اسی دن  وہ ایمس گورکھپور کی پہلی کانووکیشن تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

یکم جولائی کو صدر جمہوریہ گورکھپور میں مہایوگی گرو گورکھ ناتھ آیوش یونیورسٹی کا افتتاح کریں گی۔ صدر جمہوریہ گورکھپور کی مہایوگی گورکھ ناتھ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گی جہاں وہ اس کے آڈیٹوریم، اکیڈمک بلاک اور پنچ کرما کیندر کا افتتاح کرنے کے ساتھ ساتھ نئے گرلز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2258


(Release ID: 2140604)