وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 28 جون کو نئی دہلی میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 27 JUN 2025 5:06PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 28 جون کو صبح تقریبا 11 بجے  نئی دلی کےوگیان بھون  میں آچاریہ ودیانند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

یہ پروگرام، حکومت ہند کی طرف سے بھگوان مہا ویر اہنسا بھارتی ٹرسٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک سال تک جاری رہنے والے قومی خراج عقیدت تقریب کا باضابطہ آغاز ہوگا، جس کا مقصد جین مذہب کے عظیم روحانی پیشو ا اور سماجی مصلح آچاریہ ودیاانند جی مہاراج کے 100ویں یوم پیدائش کے موقع پراعزاز بخشنا ہے۔ سال بھر جاری رہنے والی اس تقریب میں ملک بھر میں ثقافتی، ادبی، تعلیمی اور روحانی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی، جن کا مقصد ان کی زندگی اور وراثت  کا جشن  منانا اور ان کے پیغام کو عام کرنا ہے۔

آچاریہ ودیانند جی مہاراج نے جین فلسفہ اور اخلاقیات پر مشتمل 50 سے زیادہ تخلیقی کام کئے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان بھر میں قدیم جین مندروں کی بحالی اور بازیابی  میں اہم کردار ادا کیا اور خاص طور پر تعلیم ، پراکرت، جین فلسفہ، اور کلاسیکی زبانوں کیلئے کام کیا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.221


(Release ID: 2140210)