نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت نے نوجوانوں کی شمولیت اور تجربے کو بڑھانے کے لیے ایم وائی بھارت پورٹل کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ بوٹ انضمام کا آغاز کیا
Posted On:
27 JUN 2025 11:09AM by PIB Delhi
ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور بھارت کے نوجوانوں کے لیے خدمات تک رسائی کو مؤثر بنانے کے ایک ترقی پسند قدم کے طور پر، وزارت امورِ نوجوانان و کھیل نے ایم وائی بھارت پورٹل (https://mybharat.gov.in) کے ساتھ واٹس ایپ انٹیگریشن کا آغاز کیا ہے۔
واٹس ایپ چیٹ بوٹ اب ایم وائی بھارت پورٹل پر فعال ہے اور واٹس ایپ نمبر 7289001515 کے ذریعے براہِ راست بھی دستیاب ہے، جو صارفین کو پلیٹ فارم کے ساتھ ایک ہموار، فوری اور صارف دوست انداز میں رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس ریلیز میں ایم وائی بھارت کے تمام رجسٹرڈ صارفین کے لیے بنیادی فیچرز شامل ہیں، جن کے ذریعے وہ تجرباتی سیکھنے کے پروگراموں، رضاکارانہ مواقع، سی وی کی تیاری، رہنمائی، تنظیم میں شمولیت یا تشکیل، مسائل کی نشاندہی، اور ایم وائی بھارت سپورٹ تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ چیٹ بوٹ پر سیشن شروع کرنے کے لیے صارف کو 7289001515 نمبر پر ‘ہائی’ پیغام بھیجنا ہوگا۔ صارف کی شناخت اوٹی پی کے ذریعے کی جائے گی اور اس کے بعد سیشن قائم کیا جائے گا۔
آئندہ ریلیز میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے جائیں گے جن میں ایپ کے اندر رجسٹریشن، ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اطلاعات، ایونٹس میں شرکت کے لیے میڈیا اپ لوڈز، یاد دہانیاں اور فالو اپ، پروفائل یا ٹاسک کی تکمیل شامل ہیں۔ لین دین سے متعلق خدمات کے علاوہ، چیٹ بوٹ خودکار یاد دہانیاں بھیجنے، سرٹیفکیٹس فراہم کرنے، دیگر معاون دستاویزات کی فراہمی اور تعمیل کی اطلاع بھیجنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یہ مہماتی مواد، ایونٹ کی جھلکیاں، سرکاری اسکیموں کی تازہ ترین معلومات، بہترین طریقہ کار اور ٹول کٹس بھی نشر کرے گا تاکہ نوجوانوں کو باخبر اور فعال طور پر شامل رکھا جا سکے۔
نوجوانوں کے لیے اہم فوائد:
- واٹس ایپ کے ذریعے مائی (ایم وائی ) بھارت خدمات تک آسان رسائی
- تیز رفتار رجسٹریشن، ایونٹ میں شرکت، اور درخواست کی پیش رفت کی معلومات
- حقیقی وقت میں تازہ ترین اپ ڈیٹس اور یاد دہانیاں
- مسائل کی آسان رپورٹنگ اور فوری مدد
- مواقع، اسکیموں اور بہترین طریقہ کار پر باقاعدہ اطلاعات
- موبائل پر مبنی، مانوس اور صارف دوست انٹرفیس کے ذریعے قومی پروگراموں سے جڑے رہنے کی سہولت
یہ انٹیگریشن وزارت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو مزید مستحکم کرتی ہے، جو عوامی خدمات کو ان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لانے کا ذریعہ بنتی ہے جنہیں نوجوان سب سے زیادہ استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ آسانی سے جڑے رہیں، مصروف رہیں اور معلومات سے باخبر رہیں۔
ایم وائی بھارت ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ہے جو محکمہ امور نوجوانان (ڈی او وائی اے)نے تیار کیا ہے اور ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈائی آئی سی )، وزارت الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومتِ ہند کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد ملک کی نوجوان قوت کی منظم شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو ہندوستانی اقدار، جیسے ‘خدمت کا جذبہ’ (سیوا بھاؤ) اور ‘فروضہ شناسی’ (کرتویہ بھاؤ) سے آراستہ کرتے ہوئے انہیں مختلف رضاکارانہ اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے، ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے، نوجوانوں کی پروفائل اور سی وی بنانے، دیگر نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے اور دیگر صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
****
UR-2208
(ش ح۔ اس ک۔م ش )
(Release ID: 2140094)