نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیل کود کے وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ماہ نومبر میں راجستھان میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا


انڈر -25 گیمز میں 4000 سے زائد طلبا کی شرکت متوقع ہے جس کی مشترکہ میزبانی پورنیما یونیورسٹی اور راجستھان یونیوسٹی کے ذریعہ کی جائے گی

Posted On: 25 JUN 2025 6:26PM by PIB Delhi

پورنیما یونیورسٹی اور راجستھان یونیورسٹی ماہ نومبر میں جے پور میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2025 کی مشترکہ طور پر میزبانی کریں گی، اس کا اعلان بدھ کے روز کیا گیا۔ یہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کا پانچواں ایڈیشن ہوگا جس کا آغاز فروری 2020 میں ہوا تھا۔

یہ مختلف کھیلوں پر مشتمل ایک تقریب ہےجس میں 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے 4000 سے زائد ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے۔ سابقہ ایڈشنوں کی طرح، اس مرتبہ بھی  کے آئی یو جی 2025 پروگرام میں کم از کم 20 مختلف کھیلوں کو  شامل کیا جائے گا۔ چنڈی گڑھ یونیورسٹی نے کے آئی یو جی 2024  کی ٹیم چیمپئن شپ جیتی تھی، جس کی مشترکہ میزبانی آسام، اروناچل پردیش، میگھالیہ، میزورم، سکم، ناگالینڈ اور تری پورہ نے کی تھی۔

کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر ،ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا، ’’مجھے یہ اعلان کرکے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز ماہ نومبر  2025 میں راجستھان میں منعقد ہوں گے۔ یہ گیمز انڈر-25 ایتھلیٹس کے لیے ہیں اور اس مقابلے کا انعقاد انڈر-18 کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بعد ہوگا جن کا انعقاد اس سال ماہ مئی میں ہوا۔ یہ گیمز ان کھلاڑیوں کے لیے زبردست موقع فراہم کرتے ہیں جو ملک میں بہترین ٹیلنٹ کی تلاش میں سرگرم افراد کو متاثر کرنے کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم کی تلاش میں ہیں ۔‘‘

کے آئی یو جی 2024 کے دوران ایتھلیٹکس میں آٹھ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے ریکارڈس بنے تھے۔ جن میں سے پانچ ریکارڈس مردوں نے بنائے۔ ڈاکٹر منڈاویہ نے مزید کہا، ’’عالمی سطح پر یونیورسٹی کے طلبا  مختلف کھیلوں کے مقابلے میں غلبہ حاصل کرتے ہیں۔ راجستھان میں، ہم عمدہ کارکردگی کی امید کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ایتھلیٹس اپنے عمدہ رنگ میں ہوں گے۔‘‘

11 روزہ کے آئی یو جی 2024 تقریب جو پہلی مرتبہ شمال مشرقی بھارت میں منعقد کی گئی تھی، اس میں مجموعی طور پر 770 تمغات تھے- جن میں سے 240 طلائی، 240 نقرئی اور 290 کانسے کے تمغات تھے۔ 200 سے زائد یونیوسٹیاں کے آئی یو جی 2024 میں شامل تھیں اور 4500 ایتھلیٹس نے 20 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔

اُتکل یونیورسٹی کی تیراک، پرتیاسا رے ، چار طلائی ، ایک نقرئی اور ایک کانسے کے تمغے کے ساتھ سب سے کامیاب خاتون ایتھلیٹ تھیں۔ سب سے کامیاب  مرد ایتھلیٹ کا اعزاز جین یونیورسٹی کے زیویئر مائیکل ڈی سوزا کو حاصل ہوا، جنہوں نے چار طلائی تمغات جیتے تھے۔

کے آئی یو جی 2024 میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی 20 طلائی، 14 نقرئی اور آٹھ کانسے کے تمغات کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی جس نے مجموعی طور پر 42 تمغات جیتے، جبکہ امرتسر کی گرو نانک دیو یونیورسٹی نے 12 طلائی، 20 نقرئی اور 19 کانسے کے تمغات کے ساتھ مجموعی طور پر 51 تمغات جیتے اور یہ یونیورسٹی تیسرے مقام پر تھی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2154


(Release ID: 2139693)