کابینہ
کابینہ نے ایمرجنسی کے اعلان کے 50 سال مکمل ہونے پر قرارداد منظور کی
Posted On:
25 JUN 2025 4:10PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ان بے شمار افراد کی قربانیوں کو یاد کرنے اور ان کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا، جنہوں نے ایمرجنسی اور ہندوستانی آئین کی روح کو پامال کرنے کی اس کی کوشش کی بہادری سے مزاحمت کی ، یہ تباہی 1974 میں نو نرمان آندولن اور سمپورن کرانتی ابھیان کو کچلنے کی منمانی کوشش سے شروع ہوئی تھی ۔
اس موقع پر، مرکزی کابینہ کے آج کے اجلاس میں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جن کے آئینی طور پر ضمانت شدہ جمہوری حقوق چھین لیے گئے تھے اور جنہیں اس وقت ناقابل تصور ہولناکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ مرکزی کابینہ نے ایمرجنسی کی زیادتیوں کے خلاف ان کی مثالی ہمت اور دلیرانہ مزاحمت کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
سال 2025 ’سمویدھان ہتیا دیوس‘ کے 50 سال کی تکمیل ہے-جوہندوستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے، جہاں آئین کو پامال کیا گیا ، جمہوریہ اور ہندوستان کے جمہوری جذبے پر حملہ کیا گیا ، وفاقیت کو کمزور کیا گیا اور بنیادی حقوق ، انسانی آزادی اور وقار کو معطل کر دیا گیا تھا۔
مرکزی کابینہ نے اس بات کی توثیق کی کہ ہندوستان کے عوام ہندوستانی آئین اور ملک کی جمہوری اخلاقیات کی استحکام پر غیر متزلزل اعتماد برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ یہ نوجوانوں کے لیے اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بوڑھوں کے لیے ہے کہ وہ ان لوگوں سے تحریک حاصل کریں، جنہوں نے آمریت کے رجحانات کی مزاحمت کی اور ہمارے آئین اور اس کے جمہوری تانے بانے کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہے ۔
بھارت ’جمہوریت کی ماں‘ کے طور پر آئینی اقدار کی بقا ، حفاظت اور تحفظ کی ایک مثال کے طور پر قائم ہے ۔
آئیے ، ایک ملک کے طور پر ، ہم اپنے آئین اور اس کے جمہوری اور وفاقی جذبے کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں ۔
***************
) ش ح – اک - ش ہ ب )
U.No. 2147
(Release ID: 2139588)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Nepali
,
Hindi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam