وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم سےگفتگو کی


انہوں نے  ہند-ماریشس خصوصی اور منفرد تعلقات پر زور دیتے ہوئے بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزیدمضبوط کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

دونوں لیڈروں نے دو طرفہ ترقیاتی شراکت داری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزیدوسیع کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم نے 11 ویں عالمی یوم یوگا پر وزیر اعظم رامگولم کی دل جمعی سے شرکت کی تعریف کی

وزیر اعظم مودی نے ویژن مہاساگر اور پڑوسی سب سے مقدم کی پالیسی کے مطابق ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا

Posted On: 24 JUN 2025 9:56PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جمہوریہ ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔

ہندوستان اور ماریشس کے درمیان قائم خصوصی اور منفرد تعلقات پر زور دیتے ہوئے ، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے ترقیاتی شراکت داری ، صلاحیت سازی ، دفاع ، سمندری سلامتی ، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت وسیع تر شعبوں میں جاری باہمی تال میل  کے اقدامات  پرتبادلہ خیال کیا ۔

وزیر اعظم نے 11 ویں  عالمی یوم یوگا کے انعقاد میں وزیراعظم رامگولم کی بھرپور شرکت کی تعریف کی۔

وزیر اعظم مودی نے ویژن مہاساگر اور ہندوستان کی پڑوسی سب سے مقدم کی پالیسی کے مطابق ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا ۔

وزیر اعظم نے ماریشس کے وزیر اعظم رام گولم کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی ۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

-------------------

 

ش ح-م ش ع-ج ا

UN-NO-2122


(Release ID: 2139435)