وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع  چین کے شہر چھنگ داؤ میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کریں گی


جناب راج ناتھ سنگھ عالمی امن اور سلامتی کے بارے میں ہندوستان کا نظریہ پیش کریں گے،ایس سی او کے

اندر وسیع تر تجارت، اقتصادی تعاون اور رابطے کے لیے دہشت گردی اور تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیں گے

وزیرِ دفاع کچھ  شریک ممالک، بشمول چین اور روس کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے

Posted On: 24 JUN 2025 11:03AM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 25 سے 26 جون 2025 تک چین کے شہر چھنگ داؤ (Qingdao) میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں ایک اعلیٰ سطحی  ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گے۔اس اجلاس کے دوران  توقع  ہے کہ وزرائے دفاع علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور ایس سی او رکن ممالک کی وزاراتِ دفاع کے درمیان تعاون سمیت متعدد اہم امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ وزیر دفاع ایس سی او کے اصولوں اور مقصد کے لیے ہندوستان کے مسلسل عزم کو اجاگر کریں گے  اور  زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول کے لیے ہندوستان کے وژن کا خاکہ پیش کریں گے ، خطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اور مستقل کوششوں پر زور دیں گے  اور ایس سی او کے اندر زیادہ سے زیادہ تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے کی ضرورت پر زور دیں گے ۔ وہ اجلاس کے موقع پر چین اور روس سمیت کچھ شریک ممالک کے وزرائے دفاع کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

ہندوستان شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کو خطے میں کثیرالجہتی، سیاسی، سلامتی، اقتصادی اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے میں خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ ایس سی او تمام رکن ممالک کی خودمختاری ،ملکوں کی علاقائی سالمیت ، داخلی امور میں عدم مداخلت ، باہمی احترام ، افہام و تفہیم اور مساوات کے اصولوں پر مبنی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) ایک بین الحکومتی تنظیم ہے ،جس کا قیام2001میں عمل میں آیا۔ ہندوستان 2017 میں اس کا مکمل رکن بنا اور 2023 میں تنظیم کی گردشی پالیسی کے تحت صدارت کی۔ہندوستان کے علاوہ قزاقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، ایران اور بیلاروس ایس سی او  کے رکن ممالک میں شامل  ہیں۔چین نے 2025 کے لیےایس سی او کی صدارت سنبھالی ہے، جس کا موضوع ہے:‘شنگھائی جذبےکو برقرار رکھنا: متحرک  ایس سی او’۔

 

***************

 (ش ح۔ م ع ن۔م ش)

UR:2083

 


(Release ID: 2139147)