وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے دورِ صدارت کے دوسرے سال کے دوران دیے گئے 51 خطابات کے مجموعے کا اجرا کیا


‘وِنگ ٹو آور ہوپس (والیوم- ( II وکست بھارت کی تعمیر کے لیے ایک رہنما ثابت ہوگی: جناب راج ناتھ سنگھ

‘‘صدرجمہوریہ محترمہ مرمو  ہندوستان میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی بہترین مثال ہیں’’۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ کتاب صدر جمہوریہ کے عوامی فلاح و بہبود کے خیالات کو آئندہ نسلوں تک پہنچائے گی

Posted On: 23 JUN 2025 5:56PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کے ہندی اور انگریزی میں دیے گئے 51 خطابات کے مجموعے ‘وِنگز ٹو آور ہوپس (والیومII-)کا ای-ورژن کے ساتھ  23؍جون 2025 کواجرا کیا۔  راشٹر پتی بھون ، نئی دہلی میں منعقدہ اس پروگرام میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو اور مرکزمملکت برائے اطلاعات ونشریات جناب ایل مرگن نے بھی شرکت کی۔یہ کتاب صدر جمہوریہ کی صدارت کے  دوسرے برس (اگست 2023 – جولائی 2024) کے دوران اُن کے وژن، فلسفے اور ترجیحات کو اجاگرکرتی ہے۔

2076-1.jpeg

اپنے خطاب میں وزیر دفاع نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے قوم سے خطاب سے لے کر، جامعات میں دی گئی  ان کی تقاریر، جدت طرازی، ملک کی ترقی میں خواتین کے تعاون، مساوات اور ثقافتی ورثے پر مبنی خطابات کے اس مجموعے کو 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے حکومتی وژن کا نچوڑ قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ ‘‘یہ کتاب ہماری شاندار وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی پسند خیالات کے ساتھ وِکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کی تعمیر کے لیے ایک رہنمائی  کی  روشنی ثابت ہوگی۔ صدر محترمہ دروپدی مرمو ہمارے ملک میں تنوع کی اہمیت کو بخوبی جانتی ہیں اور محروم طبقات کے درد کو محسوس کرتی ہیں۔ یہ کتاب مساوات کے جذبے کا اعلان ہے’’۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ یہ کتاب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے اُن خیالات اور علم کا امتزاج ہے جو تہذیب سے لے کر ثقافت، مذہب سے سائنس، فنون لطیفہ سے ادب، تعلیم سے صحت اور ماضی سے مستقبل تک مختلف شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے اس مجموعہ کو  ہندوستان کے کردار کا عکس قرار دیا، جو آئندہ نسلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

2076-2.jpeg

وزیر دفاع  نے صدر جمہوریہ کے کچھ خیالات کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے انہیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی قومی ترجیحات قرار دیا۔ ان خیالات میں درج ذیل نکات شامل ہیں:

  • ترقی کے ساتھ وراثت ہماری تہذیب و ثقافت کی پہچان ہے۔
  • اخلاقیات ہماری ذاتی اور عوامی زندگی کا ستون ہیں۔
  • ہر ایک، خاص طور پر عوامی خدمت گزاروں اور افسران میں بے لوث خدمت اور فلاحِ عامہ کا جذبہ ہونا چاہیے۔
  • انصاف کے نظام اور انتظامیہ کو عام لوگوں کے تئیں حساس ہونا چاہیے۔
  • ترقی کے تمام شعبوں میں جدت طرازی کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
  • ہندوستان واسودیو کٹمبکم کے جذبے کے ساتھ جدید عالمی نظام کو بہتر بنانے میں ایک رہنما کردار ادا کر رہا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کو  ہندوستان  میں خواتین کی قیادت میں ترقی کی بہترین مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی سپریم کمانڈر کی قیادت میں ہندوستانی فوجیوں نے تاریخی آپریشن سندور کو کامیابی سے انجام دیا، جس میں تمام اہداف حاصل کیے گئے اور دہشت گردوں کے دلوں میں خوف پیدا کیا۔انہوں نے مسلح افواج کے اہلکاروں کو مسلسل حوصلہ افزائی کرنے پر ان کی ستائش کی  اور ساتھ ہی معاشرے کے محروم طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک محنت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہاکہ ‘‘اپنی زندگی کے ذریعے صدر جمہوریہ مرمو نے سب کے لیے تعلیم، مساوی حقوق اور مواقع تک رسائی کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔ ان کی زندگی میں حوصلہ، محنت، عوامی خدمت اور روحانیت کے اصول نمایاں ہیں اور یہ اصول ان کے خطابات میں بھی واضح طور پر دیکھیے جا سکتے ہیں’’۔

2076-3.jpeg

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے ‘وِنگس ٹو آور ہوپس (والیوم-II)کو ملک کے ‘فرسٹ سٹیزن’(پہلے عوام) کے نقطۂ نظر سے موجودہ مسائل کو سمجھنے کا ایک ذریعہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کتاب صدرِ جمہوریہ کے عوامی فلاح و بہبود کے خیالات کو آئندہ نسلوں تک پہنچائے گی۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کی زندگی کے کچھ متاثر کن لمحات کا ذکر کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے یاد دلایا کہ صدر مرمو نے اپنی سالگرہ کے موقع پر 20 جون کو دہرادون میں نیشنل انسٹیٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنز وِد ویژوئل ڈس ایبیلٹیز کا دورہ کیا، جہاں وہ بصارت سے محروم بچوں کی پرفارمنس سے کافی متاثر ہوئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ان کی سادگی، حساسیت اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہم سب کے لیے ایک ترغیب ہے۔

یہ مجموعہراشٹرپتی بھون کی جانب سے مرتب کیا گیا ہے اوروزارت اطلاعات و نشریات کے پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کیا گیا ہے۔
یہ دوسرا مجموعہ بھی پہلے مجموعے کی طرح حکمرانی، شمولیت اور قومی امنگوں پر جاری مکالمے کو قلمبند کرتا ہے۔

اس موقع پر وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پربھات اور پبلیکیشنز ڈویژن کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب بھوپندر کینتھولا سمیت کئی سینئر افسران موجود تھے۔

******

(ش ح۔ م ع ن۔م ش)

UR:2076


(Release ID: 2139123)