صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے قومی طلبہ کے کانووکیشن میں شرکت کی

Posted On: 23 JUN 2025 1:25PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (23 جون 2025) کو نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی ایم اے آئی) کے قومی طلبہ کنووکیشن میں شرکت کی۔

1.jfif

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ  ہندنے کہا کہ ہماری پوری تاریخ میں اکاؤنٹنٹس کو معاشرے میں بہت عزت و احترام حاصل رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکاؤنٹنگ اور جوابدہی کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ چونکہ ہم جوابدہی کو اہمیت دیتے ہیں، اس لیے ہم اکاؤنٹنگ کو بھی اہم مقام دیتے ہیں۔

2.jfif

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ موجودہ  دور میں یہ شاندار وراثت آئی سی ایم اے آئی  اور دیگر اداروں کے ذریعے آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ آئی سی ایم اے آئی کا قیام1944 میں ملک میں کاسٹ اور مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس کے پیشے کو منظم کرنے اور فروغ دینے کے مقصد سے عمل میں آیا تھا۔ اس طرح یہ ادارہ آزادی کے بعد بھارت کی اقتصادی ترقی کی داستان کا نہ صرف گواہ ہے بلکہ ایک فعال شراکت دار بھی رہا ہے۔ آئی سی ایم اے آئی نے یہ کردار خاموشی سے لیکن مؤثر طریقے سے نبھایا ہےاور ماہرین معاشیات و صنعت اس کے کردار کی بھرپور قدر کرتے ہیں۔

3.jfif

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی سی ایم اے آئی نے ہمیشہ پالیسی سازوں، مرکزی و ریاستی حکومتوں اور دیگر اداروں کو لاگت مؤثر حکمت عملی، نظام اور رہنما اصول وضع کرنے میں قیمتی معاونت فراہم کی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ کاسٹ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس (سی ایم اے) نے صرف فیکٹریوں میں لاگت اکاؤنٹنگ تک محدود نہ رہ کر بورڈ رومز میں مینجمنٹ اکاؤنٹنگ میں بھی اپنا کردار بڑھایا ہے۔

4.jfif

انہوں نے کہا کہ دنیا اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ پائیداری  اب صرف ایک نعرہ نہیں رہا بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن چکی ہے۔ وہ دن گئے جب کمپنیاں صرف منافع کی بنیاد پر کام کرتی تھیں۔ آج انہیں ماحولیاتی اخراجات کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے اور یہی وہ موقع ہے جہاں  سی ایم ایز اپنی مہارت سے کرۂ ارض کے مستقبل پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

5.jfif

صدر جمہوریہ ہند نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ یہ یاد رکھیں کہ ان کی ذمہ داریاں صرف مالیاتی اکاؤنٹنگ تک محدود نہیں۔ بطور کاسٹ اکاؤنٹنٹس، وہ بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئی سی ایم اے آئی  کی طرف سے فراہم کیا جانے والا تعلیم نہ صرف انہیں کامیاب پیشہ ور بنائے گا بلکہ ملک کے معمار بھی۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

) ش ح –ع ح-اش ق )

U.No. 2041


(Release ID: 2138882)