وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزارت اطلاعات و نشریات کی شہریوں کو مائی گوو کے ذریعے #بدلتابھارت میراانوبھومہم میں حصہ لینے اور انعامات جیتنے کی دعوت 


پانچ تخلیقی چیلنجز - انسٹاگرام ریل بنانے، یوٹیوب شارٹ بنانے، شارٹ اے وی، بلاگ بھارت، اور وکست بھارت کوئز 9 جولائی 2025 کو اختتام پذیر ہوں گے

Posted On: 20 JUN 2025 5:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات، مائی گوو کے تعاون سے تمام شہریوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ‘بدلتا بھارت میرا انوبھو’ مہم کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے تخلیقی چیلنجز کی ایک جاندار سیریز میں حصہ لیں، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی11 سالہ بصیرت افروز قیادت، بے مثال ترقی اور تبدیلی آمیز گورننس کا جشن منانے کے لیے ہے۔ یہ مہم، جو وکست بھارت@2047‘ کے وژن سے چلتی ہے، تمام طبقات کے شہریوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ بھارت کی تیزی سے ترقی اور تبدیلی پر اپنے ذاتی تجربات اور تخلیقی عکاسیوں کو اجاگر کریں۔ عوامی شرکت سے لے کر تخلیقی نمائشوں تک، اس اقدام کا مقصد ہر ہندوستانی کی آواز کو مشغول کرنا، متاثر کرنا اور بلند کرنا ہے۔ یہ چیلنجز مائی گوو پورٹل پر جاری ہیں اور 9 جولائی 2025 کو بند ہوں گے۔

یہ چیلنجز گزشتہ 11 سالوں میں ملک کی شاندار تبدیلی کو منانے اور دستاویزی شکل دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی یافتہ قوم یا ‘وکست بھارت’ بننے کی طرف تیزی سے پیش رفت کو اجاگر کرنے کا مقصد رکھتے ہیں۔ چیلنجز کے موضوعات کسانوں کی فلاح و بہبود سے لے کر ناری شکتی، زندگی کی آسانی سے لے کر کاروبار کی سہولت، ملک پہلے- قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے لے کر بھارت کے عالمی معاشی طاقت بننے تک شامل ہیں۔ لہٰذا، ہندوستان کے تمام شہریوں، بشمول محققین، ولاگرز، مصنّفین، بلاگرز، متاثر کرنے والے اور پرجوش کہانی سنانے والوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ  بدلتابھارت میراانوبھو ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ان چیلنجز میں حصہ لیں اور اپنے منفرد انداز میں اپنے تبدیلی کے سفر کو پیش کریں۔

1.انسٹاگرام ریل بنانے کا مقابلہ #بدلتا بھارت میرا انوبھو

ملک کے تخلیق کاروں کے لیے دعوت دی جاتی ہےکہ وہ ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، اور اسکل انڈیا جیسے موضوعات پر 3060 سیکنڈ کی دلچسپ ریلز بنائیں۔

انعامات: فاتح کے لیے 50,000روپئے،رنرز اپ کے لیے 25,000 روپئے اور 10,000روپئے؛ 7 فاتحین کی دل جوئی کے لیے ہر ایک کیلئے  5,000 روپئے

https://www.mygov.in/task/badalta-bharat-mera-anubhav-instagram-reel-contest/?target=inapp&type=task&nid=359974

 

2.یوٹیوب شارٹس چیلنج # بدلتا بھارت میرا انوبھو

شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے دل کو چھونے والے اور متاثر کن لمحات شیئر کریں جو بدلتے بھارت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوں۔ چاہے وہ تبدیل شدہ ریلوے اسٹیشن کا دورہ ہو، مقامی اقدام ہو، یا ثقافتی جشن—ہر کہانی اہم ہے۔
انعامات: فاتح کے لیے 50,000 روپئے ؛ رنرز اپ کے لیے 25,000 روپئے اور   10,000 روپئے ؛ 7 فاتحین کی دل جوئی کے لیے ہر ایک کو 5,000 روپئے ۔

https://www.mygov.in/task/badalta-bharat-mera-anubhav-youtube-shorts-challenge/?target=inapp&type=task&nid=359963

3.بلاگ بھارت چیلنج: تبدیلی لکھیں

ہندوستان کے مصنفین ، صحافیوں، طلبہ اور مفکروں کے لیے یہ چیلنج بھارت کے تبدیلی کے سفر پر اپنے مشاہدات اور تجزیے کو بلاگ کی شکل میں (8001200 الفاظ) لکھنے کا موقع ہے۔

انعامات: فاتح کے لیے 50,000 روپئے ؛ رنرز اپ کے لیے 25,000 روپئے اور 10,000 روپئے ؛ 7 فاتحین کی دل جوئ کے لیے ہر ایک کو 5,000 روپئے۔

https://www.mygov.in/task/badalta-bharat-mera-anubhav-blog-writing-contest/

4.وکست بھارت کوئز 2025

شہریوں کے لیے ایک علم پر مبنی چیلنج جو بھارت کی پالیسی اصلاحات، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، اور ترقیاتی سنگ میل کے بارے میں ان کی آگاہی کو جانچتا ہے۔

انعامات: سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے کے لیے 1 لاکھ؛ دوسرے اور تیسرے مقام کے لیے 75,000روپئے اور 50,000 روپئے ؛ مزید 300 فاتحین کو ہر ایک کو 2,000روپئے اور 1,000 روپئے ۔ ہر شریک کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ملے گا۔

https://quiz.mygov.in/quiz/viksit-bharat-2025-quiz/

5.شارٹ اے وی چیلنج – نئے بھارت کی کہانی #  بدلتا بھارت میرا انوبھو

ابھرتے ہوئے فلم سازوں، ویڈیو ایڈیٹرز، اور طلبہ کو حوصلہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر اے وی فلمیں (10 منٹ تک) جمع کرائیں جو بھارت کی تبدیلی کی کہانیوں کو کہانی سنانے، دستاویزی فلم، یا سنیمائی ویژولز کے ذریعے زندہ کریں۔
انعامات: فاتح کے لیے
3 لاکھ روپئے ؛ رنرز اپ کے لیے 2 لاکھ روپئے اور 1 لاکھ روپئے ؛ 2 فاتحین کی دل جوئ کے لیے ہر ایک کو 20,000 روپئے ۔

https://www.mygov.in/task/short-av-challenge-story-new-india/?target=inapp&type=task&nid=360007

 

***********

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :1945 )


(Release ID: 2138143)