نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر کی صدر جمہوریہ ہند کو سالگرہ کی مبارکباد
Posted On:
20 JUN 2025 11:40AM by PIB Delhi
عزت مآب نائب صدرجمہوریہ ہند، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج معزز صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' پر صدر کو مبارکباد پیش کرتے انہوں نے کہا:
عزت مآب صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو جی کو دل کی گہرائیوں سے سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ ان کا شائستہ آغاز سے، ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے تک کا غیر معمولی سفر، شائستگی، سادگی اور سربلندی کا مظہر ہے جو ہماری جمہوریت کی حقیقی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ عوامی خدمت کے میدان میں، بطور رکن اسمبلی، گورنر اور اب دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صدر کی حیثیت سے انہوں نے ہمیشہ اعلیٰ ترین معیار قائم کیے ہیں — جو ایک قابل تقلید میراث ہے۔
مجھے کل راشٹرپتی بھون میں ذاتی طور پر ان کا استقبال کرنے کاشرف حاصل ہوا۔ یہ سالگرہ ان کے لیے بھرپور صحت، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے اور خداوند انہیں ہمارے وطن کی خدمت کے لیے مسلسل قوت عطا کرے۔
********
(ش ح۔ م ع ن۔م ش)
U:1931
(Release ID: 2137912)