وزارت آیوش
تاریخ پہلے ہی رقم ہو چکی ہے:یوگا سنگم ایونٹ کا رجسٹریشن 4 لاکھ سے متجاوز
راجستھان 1 لاکھ سے زیادہ مقامات پریوگا سیشن کا انعقاد کرکے سب سے آگے ہے
آندھرا پردیش میں بھی 1 لاکھ سے زیادہ تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت رہی
Posted On:
18 JUN 2025 12:46PM by PIB Delhi
صحت و تندرستی کے لیے یکجہتی کے شاندار مظاہرے کے طور پر، یوگا سنگم کے لیے اندراج جو11 ویں بین الاقوامی یومِ یوگا(آئی ڈی وائی) 2025 کا اہم پروگرام ہے،تاریخی طورپر 4 لاکھ کے نشان کوعبور کر چکا ہے، جو روایتی صحت کے طریقوں کے ذریعے جامع صحت کے لیے بھارت کے عالمی رہنما کے کردار کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں اس سے قبل کسی بھی واحد پروگرام میں اس پیمانے پریقینی شرکت نہیں دیکھی گئی۔
21 جون کو ایک تاریخی اور ہم آہنگ یوگامشق بیک وقت ملک بھر کی لاکھوں جگہوں پر منعقد ہوگا۔ جو بھارت کے تندرستی کے سفر میں ایک اہم لمحہ ہوگا۔ اس ملک گیر تحریک کی سب سے نمایاں جھلک وشاکھاپٹنم میں دیکھنے کو ملے گی، جہاں وزیر اعظم جناب نریندر مودی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب چندر بابو نائیڈو اور آیوش کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو پانچ لاکھ سے زائد یوگا کے شائقین افراد کے ساتھ مل کر مشترکہ یوگا پروٹوکول پر عمل کریں گے۔
یہ عظیم الشان یوگا سنگم پروگرام 21 جون 2025 کو صبح 6:30 بجے سے 7:45 بجے تک منعقد ہوگا اور اسے تاریخ کے سب سے بڑے یوگا پروگراموں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس میں لاکھوں ادارے، تنظیمیں اور کمیونٹیز بیک وقت یوگا میٹس بچھا کر شرکت کریں گی۔
راجستھان اس تحریک میں سب سے آگے ہے، جہاں 1,38,033 تنظیموں نے رجسٹریشن کرایاہے، اس کے بعد:
آندھرا پردیش: 1,38,033
اتر پردیش: 1,01,767
مدھیہ پردیش: 26,159
گجرات: 19,951
ہماچل پردیش: 12,000
اس سال کے تھیم - ’’یوگا برائے ایک زمین، ایک صحت‘‘کے لیے لوگوں کے وسیع پیمانے پر جوش و خروش کا مظاہرہ اس بڑھتی ہوئی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ پیغام یوگا کو عالمی پائیداری اور ذاتی فلاح و بہبود سے جوڑتا ہے۔
آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے لے کر زمینی سطح کی این جی اوز اور ملک کی بڑی کارپوریٹ کمپنیوں تک، ہر شعبے کے ادارے اس عملی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ یوگا سنگم پورٹل (https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam) اس قومی ہم آہنگی کا ہب بن چکا ہے۔
یوگا سنگم میں کیسے جڑیں:
وزٹ کریں: https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam
اپنے گروپ/تنظیم کا رجسٹریشن۔
صبح 6:30 سے 7:00 بجے تک معزز وزیر اعظم کا خطاب براہ راست نشر ہوگا اور 7:00 سے 7:45 بجے تک یوگا سیشن منعقد ہوگا۔
اپنے ایونٹ کی تفصیلات اپلوڈ کریں اور آفیشل تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
4 لاکھ سے زائد تنظیموں کی بھرپور شرکت کے ساتھ، وزارت آیوش ہر فرد کو اس انقلابی لمحے کا حصہ بننے کی دعوت دیتی ہے۔ آئیے یوگا کے ذریعے صحت، ہم آہنگی اور ایک بہتر کل کے لیے متحد ہوں۔
***
UN-1848
(ش ح۔ ع ح۔ش ا )
(Release ID: 2137165)