وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

قبرص میں بھارت-قبرص بزنس گول میز میٹنگ میں وزیر اعظم کے تبصرے کا متن

Posted On: 15 JUN 2025 11:58PM by PIB Delhi

سب سے پہلے میں صدر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آج وہ خود ایئرپورٹ پر مجھے لینے کے لیے آئے تھے۔ بزنس لیڈر کے ساتھ اتنا بڑا راؤنڈ ٹیبل انہوں نے آرگنائز کیا، میں اس کے لیے بہت شکرگزار ہوں۔ انہوں نے میرے لیے اور ہماری ساجھے داری کے لیے جو مثبت خیالات رکھے ہیں، میں اس کے لیے بھی آپ کا تہہِ دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ساتھیو!

23 سال کے بعد بھارت کے وزیر اعظم کا قبرص میں آنا ہوا ہے۔ اور سب سے پہلا پروگرام بزنس راؤنڈ ٹیبل کا ہو رہا ہے۔ یہ ایک اشارہ ہے کہ بھارت اور قبرص کے تعلقات میں اقتصادی میدان سے جڑے لوگوں کا کتنی اہمیت ہے۔ آپ کے خیالات کو میں نے بہت غور سے سنا ہے۔ بھارت قبرص اقتصادی تعلقات کے لیے آپ کے پختہ عزم کو میں نے محسوس کیا ہے۔ آپ کے نظریات میں صرف امکان ہی نہیں، ہدف کو بھی میں محسوس کر رہا ہوں۔ یہ واضح ہے کہ ہمارے تعلقات میں آگے بڑھنے کے بے شمار امکانات ہیں۔

ساتھیو!

قبرص لمبے عرصے سے ہمارا بھروسے مند شراکت دار رہا ہے، جس کا آپ لوگوں نے بھی ذکر کیا۔ اور بھارت میں یہاں سے قابل ذکر سرمایہ کاری بھی ہوئی ہے۔ کئی بھارتیہ کمپنیوں نے بھی قبرص میں اور ایک طرح سے قبرص کو یوروپ کے گیٹ وے کے روپ میں ہی دیکھا ہے۔ آج باہمی تجارت 150 ملین ڈالر پہنچ گئی ہے۔ لیکن ہمارے رشتوں کی حقیقی صلاحیت اس سے بہت زیادہ ہے۔ آپ میں سے زیادہ تر لوگ بھارت سے جڑے ہوئے ہیں اور پچھلے 11 سال میں بھارت کے ترقی کے سفر کو بھی دیکھا ہے۔ پچھلی ایک دہائی میں بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا اور مستقبل قریب میں ہم دنیا کی تیسری معیشت بننے کی سمت میں بہت تیز رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج دنیا میں بھارت بہت تیزی سے ترقی کرنے والی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں اس کا مقام ہے۔

ساتھیو!

آپ اچھی طرح جانتے ہیں، ہم نے ٹیکس اصلاحات کی ہیں۔ جی ایس ٹی کے ساتھ ایک ملک ایک ٹیکس پالیسی لائی گئی ہے، کارپوریٹ ٹیکس ریشنلائز کیا گیا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں قانونوں میں ڈی کرمنلائزیشن کرنے کا کام ہم نے کیا ہے۔ ہم نے ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ساتھ ساتھ ٹرسٹ آف ڈوئنگ بزنس، اس پر بھی اتنا ہی زوردیا ہے۔ آج بھارت میں واضح پالیسی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مستحکم  نظام حکومت بھی ہے۔ چھ دہائی کے بعد ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی سرکار لگاتار تیسری بار چُن کر کے آئی ہے۔ بھارت کی ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ اور ٹیلنٹ سے آپ اچھی طرح واقف ہیں اور آپ کی بات چیت میں بھی اس کا ذکر ہوا ہے۔ پچھلے 10 سال میں ڈیجیٹل انقلاب آیا ہے، مالی شمولیت ایک مثال بنی ہے۔ یونفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس یعنی یوپی آئی کے وسیلے سے آج دنیا کا 50فیصد ڈیجیٹل ٹرانزیکشن بھارت میں ہوتا ہے۔ فرانس جیسے کئی ملک اس سے جڑے ہیں، قبرص کو بھی اس سے جڑنے کے لیے بات چل رہی ہے اور میں اس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ بھارت میں مستقبل پر مبنی بنیادی دھانچے کی ترقی میں ہم 100 بلین ڈالر سے زیادہ کی سالانہ سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اس سال کے بجٹ میں ہم نے مینوفیکچرنگ مشن کی شروعات کی ہے۔ دنیا میں ویکسینز، جینیرک میڈیسنز اور میڈیکل ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ میں بھارت ورلڈ لیڈرز میں سے ایک ہے۔ میریٹائم اور بندرگاہوں کی ترقی پر ہماری توجہ ہے۔ ہم شپ بلڈنگ اور شپ بریکنگ کو بھی ترجیح دے رہے ہیں۔ اس کے لیے ایک نئی پالیسی بھی لائی جا رہی ہے۔ شہری ہوابازی کا شعبہ بھی تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ بھارتیہ کمپنیوں نے ہزار سے زیادہ طیارے، اس کا نیا آرڈر دیا ہے۔ جدت طرازی بھارت کی اقتصادی طاقت کا مضبوط ستون بنی ہے۔ ہمارے ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس صرف خواب نہیں حل بھیجتے ہیں۔ ان میں سے 100 یونی کارن بن چکے ہیں۔ بھارت اکنامی اور ایکالوجی کے توازن میں یقین کرتا ہے اور اس پر ہم عہد بند ہیں۔ ایک شفاف اور سبز مستقبل کا راستہ بن رہا ہے۔ 2030 تک ہم 500 گیگاواٹ قابل تجدید توانائی کے ہدف کی سمت میں بہت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ گرین شپنگ کی ترقی اور 2030 تک ریلوے کو 100فیصد کاربن نیوٹرل بنانے کی جانب تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ اے آئی مشن، کوانٹم مشن، سیمی کنڈکٹر مشن، کرٹیکل منرل مشن، نیوکلیئر پاور مشن، ہمارے گروتھ انجن کے نئے انجن بن رہے ہیں۔ مجھے جان کر خوشی ہے کہ قبرص کی اسٹاک ایکسچینج اور این ایس ای نے میری آبائی ریاست گجرات میں گفٹ سٹی میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ قبرص ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔ بھارت میں بھی ہم ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ اور مینجمنٹ پر زور دے رہے ہیں۔ ہمارے ٹور آپریٹرز کے درمیان نزدیکی تعاون الگ الگ ہو سکتا ہے۔ ایسے کئی اور شعبے ہیں، جن میں آپسی تعاون کے لیے بہت ہی صلاحیت ہے۔

ساتھیو!

پچھلے مہینے بھارت اور برطانیہ کے درمیان ایک جرأت مندانہ ایف ٹی اے پر اتفاق ہوا ہے۔ اب ہم بھارت اور ای یو کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ کو اس سال کے اواخر  تک مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس کی بات چیت میں تیزی آئی ہے، اس کا فائدہ آپ سب ساتھیوں کو ضرورملے گا۔ میں بھارت قبرص اور  یونان بزنس اور انویسٹمنٹ کاؤنسل کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ ایک بہت اچھی پہل ہے اور اقتصادی تعاون کا اہم پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ فرینڈز آپ سبھی نے جو نظریات رکھے ہیں، جو مشورے دیے ہیں، ان کو میری ٹیم نے نوٹ کیا ہے، ہم ان پر ایکشن پلان بنا کر فالو اپ کریں گے۔ میں آپ کو بھارت آنے کی دعوت بھی دیتا ہوں۔ آخر میں میں ایک بار پھر صدر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اس میٹنگ کے لیے اپنا وقت نکالا۔ اس گول میز کا منصوبہ بند طریقےسے اہتمام کرنے کے لیے میں قبرص، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور انویسٹمنٹ قبرص کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ!

*****

 ش ح۔ ک ح۔ ج ا

U.No. 1771


(Release ID: 2136591)