وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے قازقستان، کرغز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ  کی ملاقات


وزرائے خارجہ نے آج نئی دہلی میں منعقدہ چوتھے ہند-وسطی ایشیا ڈائیلاگ کے بارے میں وزیر اعظم مودی کو آگاہ کیا

وزیر اعظم نے اقتصادی باہمی روابط، رابطوں، دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کے ویژن کا اشتراک کیا

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایک مضبوط ہندوستان-وسطی ایشیا کی شراکت داری مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک طاقت بڑھانے والے کے طور پر کام کرتی ہے

وسطی ایشیائی رہنماؤں نے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کا اظہار کیا

وزیر اعظم جناب مودی نے دوسری ہند-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کے لیے تمام وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا

Posted On: 06 JUN 2025 8:54PM by PIB Delhi

جمہوریہ قازقستان، جمہوریہ کرغزستان، جمہوریہ تاجکستان، ترکمانستان اور جمہوریہ ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔

وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں منعقدہ چوتھے ہند-وسطی ایشیا ڈائیلاگ کے دوران ہونے والی مثبت اور مفید بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات ہمیشہ ہندوستان کی کلیدی ترجیح رہے ہیں۔ جناب مودی نے عوام سے عوام کے تعلقات کی مضبوط بنیادوں پر استوار کرتے ہوئے وسیع تر اقتصادی باہمی طور پر مربوط ہونے، توسیعی رابطے، بہتر دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں وسیع تعاون کے لیے اپنے ویژن کا اشتراک کیا۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مضبوط ہندوستان-وسطی ایشیا تعلقات مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک طاقت کے ضرب کے طور پر کام کرتے ہیں۔

وسطی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی اور سرحد پار دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی لڑائی کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے تمام وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کو ہندوستان میں منعقد ہونے والی دوسری ہندوستان-وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس میں مدعو کیا۔

*******

 

 

ش ح۔ ف ر

UR  No.1579


(Release ID: 2135055)