وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شہریوں سے تحفظ  ماحولیات کے  لئےاپنے جذبہ کو مزید تقویت دینے کی اپیل کی

Posted On: 05 JUN 2025 9:07AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے جذبہ کو مزید تقویت دینے کی اپیل کی ہے اور ماحول کو سرسبز و شاداب اور بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں کے گراں قدر تعاون و خدمات  کا اعتراف کیا ہے۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے  ایکس  پر پوسٹ کیا:

‘‘اس #عالمی یوم ماحولیات، آئیے اپنے سیارے کی حفاظت اور ہمیں درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید گہرا کریں۔ میں اپنے ماحول کو سرسبزو شاداب  اور بہتر بنانے کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والوں کی بھی تعریف کرتا ہوں’’۔


*******

ش ح- ظ ا

UR No. 1455


(Release ID: 2134022)