وزیراعظم کا دفتر
پیراگوئے کے صدر کے ساتھ وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران وزیراعظم کا افتتاحی بیان
Posted On:
02 JUN 2025 3:55PM by PIB Delhi
عزت مآب!
آپ کا اور آپ کے وفد کا بھارت میں تہہ دل سے استقبال ہے۔ پیراگوئے جنوبی امریکہ میں ہمارے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ ہمارا جغرافیہ بھلے ہی الگ ہو، لیکن ہمارے جمہوری نظریات اور عوامی فلاح و بہبود کی ایک ہی سوچ ہے۔
عزت مآب!
آپ کا دورہ بہت ہی تاریخی ہے۔ دوسری بار پیراگوئے کے کسی صدر کا بھارت دورہ ہورہا ہے۔
عزت مآب!
مجھے خوشی ہے کہ آپ کے ساتھ سینئر وزیر، اچھا ایک طاقت ور وفد آپ کے ساتھ آیا ہے۔ آپ صرف دہلی ہی نہیں، بلکہ ممبئی بھی جا رہے ہیں۔ اس سے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے آپ کا عزم بالکل واضح ہے۔ مجھے یقین ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے ہم مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کریں گے۔
عزت مآب!
ہمارے پاس اقتصادی تعاون سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی، زراعت، صحت، دفاع، ریلوے اور خلا جیسے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع ہیں۔ مرکوسر کے ساتھ ہمارا ایک ترجیحی تجارتی معاہدہ ہے۔ ہم مل کر اسے وسعت دینے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔
عزت مآب!
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھارت اور پیراگوئے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ سائبر کرائم، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے بے شمار امکانات ہیں۔
عزت مآب!
بھارت اور پیراگوئے عالمی جنوب کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ ہماری امیدوں، امنگوں اور چیلنجوں میں مماثلت ہے۔ اس لیے ہم ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہوئے، ان چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹ سکتے ہیں۔ ہمیں اطمینان ہے کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران، ہم بھارت میں بنائی گئی ویکسین کو پیراگوئے کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرسکے۔ اس طرح کی مزید صلاحیتیں ہم ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکتے ہیں۔
عزت مآب!
مجھے یقین ہے کہ آپ کے دورے سےباہمی تعلقات کے اعتماد، تجارت اور باہمی تعاون کے ستونوں کو نئی مضبوطی ملے گی۔ ساتھ ہی، بھارت لاطینی امریکہ تعلقات میں نئی جہتیں بھی شامل ہوں گی۔
پچھلے سال میں نے گیانا میں کیریکام سمٹ میں حصہ لیا۔ ہم نے کئی موضوعات پر تعاون بڑھانے پر بات کی۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان تمام شعبوں میں پیراگوئے اور تمام لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔
ایک بار پھر میں آپ کا بھارت میں دل سے استقبال کرتا ہوں۔
******
ش ح۔ک ح۔ش ت
(U-1361)
(Release ID: 2133319)
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada