وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 2 جون کو نئی دہلی میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے


آئی اے ٹی اے اے جی ایم  بھارت میں 42 سال کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے

وزیراعظم گلوبل ایوی ایشن کے سی ای اوز سے بھی خطاب کریں گے

Posted On: 01 JUN 2025 8:01PM by PIB Delhi

عالمی معیار کے ہوائی ڈھانچے کو ترقی دینے اور کنیکٹیویٹی بڑھانے کے اپنے عہد کے مطابق، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 2 جون کو شام 5 بجے کے قریب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے ) کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

آئی اے ٹی اے کی 81ویں سالانہ جنرل میٹنگ اور ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ  یکم سے 3 جون تک منعقد ہوگی۔ ہندوستان میں آخری اے جی ای 42 سال قبل 1983 میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میں 1,600 سے زیادہ شرکاء شامل تھے جن میں عالمی ہوا بازی کی صنعت کے سرکردہ رہنما، سرکاری حکام اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

ورلڈ ایئر ٹرانسپورٹ سمٹ ایوی ایشن انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی جن میں ایئر لائن انڈسٹری کی اقتصادیات، ایئر کنیکٹیویٹی، انرجی سیکیورٹی، پائیدار ایوی ایشن فیول پروڈکشن، فنانسنگ ڈیکاربونائزیشن، انوویشنز شامل ہیں۔ دنیا بھر کے ہوابازی کے رہنما اور میڈیا کے نمائندے ہوا بازی کے منظر نامے میں ہندوستان کی نمایاں تبدیلی اور ملک کی سماجی - اقتصادی ترقی میں اس کے تعاون کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

ش ح ۔ ال

U-1338

 


(Release ID: 2133188)