صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی بھون میں’ادب کتنا بدل چکا ہے؟‘کے عنوان سےادبی کانفرنس کا انعقاد
Posted On:
28 MAY 2025 1:20PM by PIB Delhi
راشٹرپتی بھون 29 اور 30 مئی 2025 کو وزارت ثقافت اور ساہتیہ اکادمی کے اشتراک سے راشٹرپتی بھون کے کلچرل سینٹر میں ’ادب کتنا بدل چکا ہے؟‘ کے عنوان سے ادبی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
صدرِ جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، 29 مئی 2025 کو اس کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر وزیرِ ثقافت و سیاحت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور ملک بھر سے آئے ہوئے نامور ادبی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
دو روزہ کانفرنس کے دوران مختلف موضوعات پر متعدد اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں ’’ شاعروں کی محفل– دل سے براہِ راست‘‘، ’’ہندستان کا نسوانی ادب: نئے افق کی تلاش‘‘، ’’ادب میں تبدیلی بمقابلہ تبدیلی کا ادب‘‘اور ’’عالمی تناظر میں بھارتی ادب کی نئی جہتیں‘‘شامل ہیں۔کانفرنس کا اختتام ’’دیوی اہلیابائی ہولکر‘‘ کی داستان پر ہوگا۔
********
ش ح۔ت ف۔ ش ہ ب
U-1187
(Release ID: 2131968)