شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
چار لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی تجاویز: رائزنگ ایسٹ سمٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
رائزنگ شمال مشرقی سربراہی اجلاس کے دوران 4.3 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئیں، جس سے شمال مشرقی خطے کے بھارت کی اگلی اقتصادی طاقت بننے کی راہ ہموار ہوئی ہے: جناب جیوترادتیہ سندھیا
Posted On:
25 MAY 2025 11:44AM by PIB Delhi
رائزنگ شمال مشرقی سرمایہ کاروں کا سربراہی اجلاس 2025، جو 23 سے 24 مئی کے دوران منعقد ہوا، ہفتہ (24 مئی) کو اہم سرمایہ کاری کے اعلانات کے ساتھ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 مئی کو سمٹ کا افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر برائے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ شمال مشرق عالمی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کا مرکز بن چکا ہے۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ رائزنگ نارتھ ایسٹ انویسٹرس سمٹ 2025 کے دوران 4.3 لاکھ کروڑ روپے کی بے مثال سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی گئی، جس سے شمال مشرقی خطے (این ای آر) کو بھارت کی اگلی معاشی طاقت بنانے کی بنیاد فراہم ہوئی ہے۔
وزیر نے کہا: ’’ہم نے 80 سے زائد ممالک کے وفود کا خیرمقدم کیا — جاپان سے لے کر یورپ اور آسیان ممالک تک — اور ایک متفقہ رائے تھی: بھارت کا مستقبل شمال مشرق میں ہے۔‘‘
جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اس بات پر تعریف کی کہ انہوں نے نہ صرف شمال مشرقی خطے کی وسیع صلاحیت کو تسلیم کیا بلکہ اسے دل سے قبول بھی کیا۔
انہوں نے کہا:’’یہ سب کچھ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں حکومت کے عزم اور اس خطے سے ان کے گہرے دل سے جڑے تعلق کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ آزادی کے بعد چھ دہائیوں تک پے در پے حکومتیں اس زمین کی بے پناہ صلاحیت کو پہچاننے میں ناکام رہیں — وہ زمین جو کبھی بھارت کی جی ڈی پی میں تقریباً 20 فیصد حصہ ڈالتی تھی۔ لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف اس صلاحیت کو سمجھا بلکہ اسے گلے بھی لگایا۔‘‘
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں ہم نے ’’پوری حکومت‘‘ کا نقطۂ نظر اپنایا ہے ۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر (ڈی او این ای آر) نے کہا کہ وزارت نے کلیدی شعبوں میں آٹھ اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ بنائے ہیں: زراعت ، کھیل ، سرمایہ کاری کے فروغ ، سیاحت ، اقتصادی راہداری ، بنیادی ڈھانچہ ، ٹیکسٹائل، دستکاری ، اور مویشی پروری، جس سے ہر ریاست کو اپنا راستہ تلاش کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ایم ڈی او این ای آر دلچسپی رکھنے والے مختلف فریقوں بشمول سرمایہ کاروں، غیر ملکی سفارت کاروں اور سفیروں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے ، جس سے انہیں شمال مشرق کی ریاستوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ پچھلے سال وزارت نے اس سمت میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر عزم کی ایک وسیع کوشش کی ہے۔ ان اہم اقدامات میں ہندوستان کے اہم شہروں میں نو قومی روڈ شوز، 95 سے زیادہ ممالک کے نمائندوں کے ساتھ سفیروں کے اجتماعات، چھ ریاستی گول میز، صنعت کے چھ سیکٹروں سے متعلق بات چیت اور سرکاری کمپنیوں، صنعتی چیمبرز اور کارپوریشنوں کے ساتھ متعدد مشاورت شامل ہیں۔
جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا:’’یہ بات چیت4.30 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز کے ساتھ حقیقی نتیجہ لے کر آئی ہے۔‘‘
رائزنگ نارتھ ایسٹ سمٹ 2025 پر تبصرہ کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایم ڈی او این ای آر کے قیام کے بعد اس پیمانے پر سرمایہ کاری کا سمٹ منعقد کیا گیا ہے۔ جمعہ کو صنعت کے رہنماؤں، جن میں مکیش امبانی (چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز)، گوتم اڈانی (چیئرمین اڈانی گروپ) اور انیل اگروال (چیئرمین ویدانتا) شامل ہیں، نے افتتاحی تقریب کے دوران شمال مشرقی خطے میں مواقع کی تلاش کے لیے مجموعی طور پر 1,55,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
جناب جیوترادتیہ سندھیا، مملکتی وزیر جناب سوکانت مجمدار، وزیر مملکت برائے امور خارجہ جناب پابیترا مرگیریتا اور صنعت و تجارت کی وزیر حکومت تریپورہ محترمہ سنتانا چکما نے تقریب کو رونق بخشی۔ سیکریٹری ایم ڈی او این ای آر جناب چنچل کمار، جوائنٹ سیکریٹری ایم ڈی او این ای آر جناب انگشومن دیو، وزارت ڈی او این ای آرمیں شماریات کے مشیر جناب دھرم ویر جھا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
جمعہ کے روز، مکیش امبانی نے آئندہ پانچ سالوں میں زراعت، ٹیلی کمیونی کیشن، ڈیجیٹل سروسز اور مقامی کاروبار کی ترقی کو ہدف بناتے ہوئے 75,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا عزم کیا۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے آئندہ دہائی میں مزید 50,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جب کہ ویدانتا گروپ کے چیئرمین انیل اگروال نے شمال مشرق میں 30,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
جناب پابیترا مرگیریتا، وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا: ’’مجھے بے حد فخر اور خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ شمال مشرقی بھارت نے پچھلے دس برسوں میں قابلِ ذکر ترقی کی ہے، جو قابلِ احترام وزیر اعظم نریندر مودی جی کی دوراندیش قیادت کا نتیجہ ہے۔‘‘
مرکزی وزراء کے شمال مشرقی ریاستوں میں پندرہ روزہ دوروں پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اب تک 700 سے زائد ایسے دورے ہو چکے ہیں، جو ہماری حکمرانی کے اس ماڈل کی عکاسی کرتے ہیں جو مزید متحرک، نتائج پر مبنی اور حقیقی معنوں میں عوام دوست ہے۔
جناب سوکانت مجمدار نے نارتھ ایسٹ سمٹ کو ایک شاندار کامیابی بنانے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا: ’’گزشتہ دو دنوں کے دوران بھارت منڈپم ایک قومی اسٹیج میں تبدیل ہو گیا، جس نے شمال مشرقی خطے کی آواز، ویژن، اور بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا: ’’گوہاٹی سے ممبئی، حیدرآباد سے کولکتہ تک نو سرمایہ کاری روڈ شوز، دو سفارتی اجلاس، اور 131 سے زائد سرمایہ کاروں اور 24 صنعت کاروں کے ساتھ روابط نے اس تحریک کو جنم دیا ہے جو شمال مشرقی بھارت کے ترقیاتی بیانیے کو نئی جہت دے رہی ہے۔‘‘
شمال مشرقی خطے میں حالیہ برسوں میں حاصل ہونے والی ترقی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا: ’’ اس خطے میں قومی شاہراہوں کی لمبائی 2014 میں 10,905 کلومیٹر تھی، جو 2024 تک بڑھ کر 16,207 کلومیٹر ہو چکی ہے۔ 694.5 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت اور 10,000 سرکٹ کلومیٹر سے زائد ترسیلی اور تقسیم کاری لائنز کا اضافہ ہوا ہے۔ 36 بڑے ہوابازی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، اور ہوائی اڈوں کی تعداد 2014 سے 2024 کے درمیان 9 سے بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔‘‘
جناب چنچل کمار، سیکریٹری ایم ڈی او این ای آر نے کہا کہ شمال مشرقی ریاستیں نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے جانی جاتی ہیں بلکہ قدرتی وسائل، سیاحت، کھیل، اور موسیقی کے شعبوں میں بھی بے پناہ امکانات رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا:
’’ان تمام عوامل کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ مستقبل شمال مشرقی ریاستوں کا ہے۔ ہم نے سرمایہ کاری کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے آٹھ مختلف ریاستوں کے مختلف شہروں میں روڈ شوز، سفارتی گول میز، اور ریاستی گول میز کا انعقاد کیا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ منعقدہ ایمبیسیڈرز میٹ میں تقریباً 76 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، اور وزارت کو 4 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
جناب دھرم ویر جھا نے شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھانے والے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا:’’آج ہم اپنی محنت کا عروج رائزنگ نارتھ ایسٹ سمٹ کی شکل میں دیکھ رہے ہیں۔‘‘ ایم ڈی او این ای آر کے شماریاتی صلاح کار نے کہا کہ اب تک 4.30 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔
یہ سنگ میل ثابت کرنے والا سرمایہ کاری سمٹ، وزارت برائے شمال مشرقی خطے کی ترقی نے منعقد کیا، جس میں وزارتی اجلاس، بزنس ٹو گورنمنٹ سیشنز، بزنس ٹو بزنس میٹنگیں، اسٹارٹ اپس، اور ریاستی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں کی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے متعلقہ اقدامات کی نمائش شامل تھی۔ یہ سمٹ مختلف قبل از سمٹ سرگرمیوں کا اختتام ہے، جن میں روڈ شوز، ریاستی گول میز، سفارتی میٹنگیں، اور دو طرفہ چیمبرز میٹنگیں شامل ہیں، جو مرکزی حکومت نے شمال مشرقی خطے کی ریاستی حکومتوں کی بھرپور حمایت سے منعقد کیے۔
جمعہ کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں، وزیر اعظم نے بتایا کہ پچھلے دس سالوں میں شمال مشرقی خطے کے تعلیمی شعبے میں 21,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے اہم ترقیاتی اقدامات کا ذکر کیا، جن میں 800 سے زائد نئے اسکولوں کا قیام، خطے کا پہلا ایمس، نو نئے میڈیکل کالج، اور دو نئے آئی آئی ٹیز شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ شمال مشرق اب مختلف شعبوں میں اعلیٰ معیار کی صلاحیت فراہم کرتا ہے، اور انہوں نے صنعتوں اور سرمایہ کاروں کو خطے کی وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔
ڈی او این ای آر کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندیا نے ہفتہ کو اپنے اختتامی کلمات میں کہا: ’’ہم بی ٹو جی اور بی ٹو بی مکالمات جاری رکھیں گے، جہاں ایم ڈی او این ای آر سرمایہ کاروں اور ریاستی حکومتوں کے درمیان پل کا کام کرے گا — تاکہ ہر منظور شدہ منصوبہ جلد حقیقت میں بدلے۔ آج یہاں کھڑے ہو کر، میں اپنی یقین دہانی دہراتا ہوں: ہرمفاہمت نامہ، ہر تجویز جو یہاں زیر بحث آئی ہے، اسے بلاروک ٹوک آگے بڑھایا جائے گا۔ شمال مشرقی خطہ، ہمارا این ای آر، اب نئی اقتصادی انقلاب اور نئی اقتصادی بحالی کی راہ پر گامزن ہے — جہاں یہ جنوب مشرقی ایشیا کے لیے بھارت کا بین الاقوامی گیٹ وے بنے گا‘‘۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 1066
(Release ID: 2131115)