صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راشٹرپتی نکیتن - دہرادون میں صدارتی قیام گاہ - 24 جون سے عوام کے مشاہدے کے لیے کھلے گا

Posted On: 24 MAY 2025 5:03PM by PIB Delhi

راشٹرپتی نکیتن، جو اتراکھنڈ کے دہرادون میں واقع صدرِ جمہوریہ ہند کی قیام گاہ ہے، جو 24 جون 2025 سے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔ 186 سال پرانے 21 ایکڑ پر پھیلے اس اثاثے کو عوامی مشاہدے کے لیے کھولنے کا مقصد صدرِ جمہوریہ اور راشٹرپتی بھون کی وراثت سے شہریوں کے جڑاؤ کو مضبوط کرنا ہے۔

اس پہل کے تحت، سال 2023 سے راشٹرپتی بھون، راشٹرپتی نِلایم (حیدرآباد) اور راشٹرپتی نِواس (ماشوبرا) کو ہفتے میں چھ دن عوامی دوروں کے لیے کھولا گیا ہے۔ فروری 2025 سے، راشٹرپتی بھون کے سامنے کے لان میں محافظوں کی تبدیلی کی تقریب کو ایک نئے انداز میں پیش کیا جا رہا ہے، جس میں نشستوں کی گنجائش کو بھی بڑھایا گیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 20 جون 2025 کو راشٹرپتی نکیتن کا دورہ کریں گی تاکہ اس اسٹیٹ کو عوام کے لیے کھولنے کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ اس موقع پر وہ راشٹرپتی ادھیان، ایک 132 ایکڑ پر محیط ماحولیاتی پارک، کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گی۔

راشٹرپتی نکیتن، جسے پہلے راشٹرپتی آشیانہ کے نام سے جانا جاتا تھا، کو صدر کے ذاتی محافظوں کے گھوڑوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ تاریخی عمارت اب منتخب فن پاروں کی نمائش پیش کرتے ہوئے اپنی شاندار وراثت کی جھلک پیش کرتی ہے۔
زائرین صدر کے باڈی گارڈز کے اصطبل اور گھوڑے دیکھ سکیں گے۔ للی پونڈ، راکری پونڈ، گلاب باغ اور پرگولا بھی سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات ہوں گے۔

راشٹرپتی نکیتن کے علاوہ، عوام راشٹرپتی تاپوون کا بھی دورہ کر سکتے ہیں، جو راجپور روڈ پر واقع 19 ایکڑ پر مشتمل گھنے جنگلاتی راستوں پر مشتمل ہے۔ تاپوون قدرتی خوبصورتی سے بھرپور ایک پُرسکون جائے پناہ فراہم کرتا ہے، جہاں مقامی درختوں کی گھنی چھاؤں، بل کھاتے راستے، لکڑی کے پل، پرندوں کے مشاہدے کے لیے اونچی مچانیں، اور غور و فکر اور مراقبے کے لیے پرسکون مقامات موجود ہیں۔ اسے اس مقصد کے تحت تیار کیا گیا ہے کہ زائرین کو رہنمائی شدہ راستوں، موسمی نباتات، اور ماحولیاتی تفہیمی عناصر کے ذریعے فطرت سے جوڑا جا سکے۔

راشٹرپتی اُدھیان، جو آئندہ سال عوام کے لیے کھولا جائے گا، کو ایک متحرک ماحولیاتی اور تفریحی مقام کے طور پر تیار کرنے کا منصوبہ ہے — جس میں موضوعاتی باغات، تتلیوں کا باغ، خوبصورت جھیل، پرندوں کا مسکن (ایویری)، اور بچوں کے لیے مخصوص کھیل کا علاقہ شامل ہوگا۔

پارک کے منصوبے میں ایک کھیلوں کا زون، چہل قدمی کے راستے، دوڑ اور سائیکلنگ ٹریک، پانی کے تحفظ کے نظام، اور آؤٹ ڈور تعلیمی تنصیبات بھی شامل ہیں — تاکہ یہ ایک ایسا ’’زندہ کلاس روم‘‘ بن سکے جو ماحولیاتی شعور، سرگرم طرزِ زندگی، اور قدرت سے ہم آہنگ خاندانی مشغولیت کو فروغ دے سکیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1055


(Release ID: 2130961)