سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر نتن گڈکری گوا میں مشہور آبزرویٹری ٹاورز کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 21 MAY 2025 4:48PM by PIB Delhi

 روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری بروز جمعہ 23 مئی 2025 کو گوا میں نیو زواری  برج کے اوپر مشہور آبزرویٹری ٹاورز  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت، جناب نتن گڈکری کی  پہل اور گوا کے وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت کی پر خلوص کوششوں  سے یہ  سب ممکن ہوسکا ہے۔

اس پروجیکٹ کی تخمینہ لاگت 270.07 کروڑ روپے ہے اور اسے پانچ سال کی مدت میں  تعمیر کیا جائے گا، اس میں  پیرس میں واقع ایفل ٹاور کے مماثل آبزرویٹری ٹاورز شامل  ہوں گے۔  گردش پذیر  ریستوراں اور آرٹ گیلری سے لیس  یہ آبزرویٹری عالمی سیاحوں کی توجہ کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور یہ گوا کے بھرپور سیاحتی منظر نامے میں اہم سنگ میل بننے کے لیے تیار ہے۔

ڈی بی ایف او ٹی (ڈیزائن، بلڈ، فنانس، آپریٹ، اور ٹرانسفر) ماڈل پر نافذ کی جانے والی   اس  پہل سے حکومت پر کوئی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ رعایت  یافتہ کمپنی مکمل تعمیر کا ذمہ دار ہو گی اور وہ  50 سال کی رعایتی مدت تک اس سہولت کو آپریٹ کرے گی۔ دو پائل کیپ  ستونوں پر  واقع دو پائلن کے درمیان اسٹریٹجک طور پر  کھڑا ہر ٹاور کی اونچائی 125 میٹرہوگی، جس میں شافٹ کی طول و عرض 8.50 میٹر بائی 5.50 میٹر ہوگی۔

بالائی سطح پر 2 وسیع منزلیں ہوں گی جن کی کم از کم طول و عرض 22.50 میٹر بائی 17.80 میٹر ہوگی، جن میں  دل فریب مناظر کے لیے کیپسول لیفٹس ہوں گی۔ گیلری، کیفے ٹیریاز، اور جدید ترین سیاحتی سہولیات سے بھرپور، ٹاوروں سے جامع  تجربہ  فراہم ہوگا۔ سمندری جانب کی  دونوں طرف 7.50 میٹر کیریج چوڑائی کا وقف شدہ واک وے پل تعمیر کیا جائے گا، جس سے سیاحوں کو  ہموار رسائی حاصل ہوگی۔ زائرین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پل کے دونوں سرے پر پارکنگ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس پروجیکٹ سے گوا میں سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر تحریک  ملنے کی امید ہے، جبکہ اس  سے  بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور ہندوستان کی بنیادی ڈھانچے  سے لیس  عالمی امیج بہتر  ہوگی۔ اس سے مہمان نوازی، ٹرانسپورٹ اور ریٹیل جیسے متعلقہ شعبوں کو فروغ دے کر مقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ  ملے گا۔ مزید برآں، اس سے  گوا کو بین الاقوامی نقشے پر آرکیٹیکچرل سیاحت اور تجرباتی سفر کے پسندیدہ مرکز کے طورپر  کھڑا کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BXCD.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00284GF.jpg

************

ش ح۔م ش ع۔ م ذ

 (UN. 983)


(Release ID: 2130316)