امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4سی) نے مجرموں کو بے مثال رفتار سے پکڑنے کے لیے نئی ای زیرو ایف آئی آر پہل شروع کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سائبر سیکیور انڈیا‘ کے وژن کو پورا کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے

دہلی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر لانچ  کیا گیا نیا نظام این سی آر پی  یا 1930 میں درج سائبر مالیاتی جرائم کو خود بخود ایف آئی آر میں تبدیل کر دے گا، شروع میں یہ  دس لاکھ سے زیادہ کی حد کے لیے ہوگا

نئے نظام سے تحقیقات میں تیزی آئے گی، جس سے سائبر مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔ جلد ہی اس کی توسیع پورے ملک میں کی جائے گی

مودی حکومت ایک سائبر سیکور انڈیا بنانے کے لئے سائبر سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کر رہی ہے

مرکزی وزیر داخلہ نے سائبر مالیاتی جرائم کے متاثرین کو اپنی کھوئی ہوئی رقم کی وصولی میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اقدام کو نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی

اس اقدام سے  این سی آر پی /1930 شکایات کو ایف آئی آر میں تبدیل کرنے کے عمل کو ہموار کرے گا، جس سے  شکایت کنندگان کی کھوئی ہوئی رقم کی آسانی سے بازیافت ہوگی اور سائبر مجرموں کے خلاف تعزیری کارروائی میں سہولت فراہم ہوگی

Posted On: 19 MAY 2025 7:21PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4سی) نے مجرموں کو بے مثال رفتار سے پکڑنے کے لیے ایک نیا ای-زیرو ایف آئی آر شروع کیا ہے۔ اپنی 'ایکس' پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ ، دہلی کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے، یہ نیا نظام خود بخود این سی آر پی  یا 1930 میں درج سائبر مالیاتی جرائم کو ایف آئی آر میں تبدیل کر دے گا، ابتدائی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ کی حد کے لیے ہوگا۔ نیا نظام تحقیقات میں تیزی لائے گا، جس کے نتیجے میں سائبر مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا اور جلد ہی اسے پورے ملک میں وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سائبر سیف انڈیا بنانے کے لیے سائبر سیکورٹی انفراسٹرکچر کو مضبوط کر رہی ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’سائبر سیکیور انڈیا‘ کے وژن کو پورا کرنے کی طرف یہ ایک اہم قدم ہے۔ امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4سی) کی ایک حالیہ جائزہ میٹنگ میں سائبر مالیاتی جرائم کے متاثرین کو اپنی کھوئی ہوئی رقم کی وصولی میں درپیش مشکلات کے پیش نظر اس اقدام کو نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل (این سی آر پی ) اور نیشنل سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 نے سائبر مالیاتی جرائم سے متعلق شکایات پر آسان رپورٹنگ اور فوری کارروائی کے قابل بنایا ہے۔ متعارف کرائے گئے نئے عمل میں آئی 4 سی کے این سی آر پی سسٹم، دہلی پولیس کے ای ایف آئی آر سسٹم اور نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اور سسٹم (سی سی ٹی این ایس) کا انضمام شامل ہے۔

اب این سی آر پی  اور 1930 میں 10 لاکھ روپے کی حد سے زیادہ مالی نقصان سے متعلق شکایات خود بخود دہلی کے ای کرائم پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر کے اندراج کا باعث بنیں گی۔ اسے فوری طور پر علاقائی سائبر کرائم پولیس اسٹیشنوں تک پہنچایا جائے گا۔ شکایت کنندگان 3 دن کے اندر سائبر کرائم پولیس اسٹیشن جا سکتے ہیں اور زیرو ایف آئی آر کو باقاعدہ ایف آئی آر میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

دہلی پولیس اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر (I4سی)، وزارت داخلہ نے مل کر انڈین سول سیکورٹی کوڈ (بی این ایس ایس ) کی دفعہ 173(1) اور 1(ii) کی نئی دفعات کے مطابق مقدمات کے اندراج کے لیے ایک عمل مرتب کیا ہے۔ علاقائی دائرہ اختیار (ای-زیرو ایف آئی آر) سے قطع نظر الیکٹرانک طور پر ایف آئی آر جاری کرنے کا عمل ابتدائی طور پر دہلی میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع ہوگا۔ بعد میں اسے دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں لاگو کیا جائے گا۔ دہلی کے ای کرائم پولیس اسٹیشن کو این سی آر پی  پر درج سائبر کرائم کی مخصوص نوعیت کی شکایات کے لیے ای ایف آئی آر درج کرنے اور علاقائی پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کرنے کے لیے مطلع کیا گیا ہے۔

یہ اقدام این سی آر پی /1930 کی شکایات کو ایف آئی آر میں تبدیل کرنے کے عمل کو بہتر بنائے گا، اس طرح متاثرین کی گمشدہ رقم کی آسانی سے بازیافت اور سائبر مجرموں کے خلاف تعزیری کارروائی میں سہولت فراہم کرے گی۔ یہ حال ہی میں نافذ کیے گئے نئے فوجداری قوانین کی دفعات کا فائدہ اٹھاتا ہے۔

******

 

U.No:912

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2129738)