امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ و وزیر برائے تعاون جناب امت شاہ نے گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں 708کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے ڈاک محکمہ کے تقسیمِ فوائد پروگرام سے خطاب کیا
پوری دنیا بھارت کی مسلح افواج کی صلاحیت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط سیاسی قوت ارادی کی تعریف کر رہی ہے
آج پوری دنیا بھارت کی حکمت عملی اور فوجی طاقت کو حیرت سے دیکھ رہی ہے، اور پاکستان خوف میں مبتلا ہے
مودی جی کے دور اقتدار میں مکمل کیے گئے فضائی دفاعی نظام نے ایک بھی میزائل یا ڈرون کو بھارتی سرزمین پر گرنے نہیں دیا
آزادی کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان میں 100 کلومیٹر اندر بنائے گئے دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کیا
بھارت نے پاکستان کے کئی فضائی اڈوں کو تباہ کیا اور ان کی فضائیہ کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو برباد کر دیا
جو ہمیں نیوکلیئر ہتھیاروں کا خوف دکھاتے تھے، ان کو ہماری فضائیہ، بحریہ اور بری فوج نے منہ توڑ جواب دیا
مرکزی وزیر داخلہ نے تینوں افواج کے جوانوں کو ’آپریشن سندور‘ کی کامیابی پر مبارکباد دی
دہشت گردی کے خلاف مہم کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر، مودی جی نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ’سندور بھارت کا سنسکار ہے‘
بھارت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ لیتے ہوئے جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے ہیڈکوارٹروں کو زمین بوس کر دیا
Posted On:
17 MAY 2025 9:16PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون، جناب امت شاہ نے آج گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں708کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، اور ڈاک محکمہ کے فائدہ تقسیم پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد، جناب نریندر مودی نے ملک کی ترقی گجرات کے ماڈل پر کی ہے اور آج بھارت ہر شعبے میں ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نہ صرف ہر شعبے میں ملک کو ترقی دی ہے بلکہ ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014میں نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے سے پہلے، ملک میں تقریباً روزانہ دہشت گردانہ حملے ہوتے تھے، دہشت گرد پاکستان سے آتے تھے، ہمارے جوانوں اور عوام کو شہید کرتے تھے اور بم دھماکے کرتے تھے، لیکن کوئی جواب نہیں دیا جاتا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سے جناب نریندر مودی وزیر اعظم بنے ہیں، تین بڑے دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلا حملہ اُوڑی میں، دوسرا پلوامہ میں، اور تیسرا حال ہی میں پہلگام میں پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر حملے کا ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے کہ آج ساری دنیا حیرت سے دیکھ رہی ہے اور پاکستان خوف کے عالم میں اس کو محسوس کر رہا ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ جب اُوڑی میں دہشت گرد حملہ ہوا تو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کرکے علامتی جواب دیا، اور پلوامہ حملے کے جواب میں ایئر اسٹرائیک کے ذریعے وارننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دہشت گردوں نے پھر بھی سبق نہیں سیکھا اور پہلگام میں حملہ کیا، لیکن اس بار ’’آپریشن سندور‘‘ کے تحت دہشت گردوں کے ہیڈکوارٹروں کو تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکیورٹی ماہرین جب ’’آپریشن سندور‘‘ کا تجزیہ کرتے ہیں تو حیرت میں پڑ جاتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام دہشت گرد حملے کا بدلہ لیتے ہوئے جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے ہیڈکوارٹروں کو زمین بوس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں نے ہمارے شہریوں، سیاحوں اور نہتے لوگوں سے ان کا مذہب پوچھا اور پھر بزدلی اور سنگ دلی سے انہیں ان کے خاندانوں اور بچوں کے سامنے قتل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام دہشت گرد حملے کا جواب اپنے تہذیبی اصولوں کے مطابق دیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھارت نے جیشِ محمد اور لشکرِ طیبہ کے ہیڈکوارٹروں کو تباہ کیا اور بہادر بھارتی افواج نے ایسے 9 ٹھکانوں کو نیست و نابود کیا جہاں دہشت گردوں کو تربیت دے کر تیار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے پاکستان کی سرحد کے 100 کلومیٹر اندر اور کئی مقامات پر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جا کر دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہمارے بم دھماکوں کی گونج نے بین الاقوامی سطح پر کئی دہشت گردانہ وارداتوں کے منصوبہ سازوں اور کیمپوں میں چھپے دہشت گردوں کو یہ واضح پیغام دے دیا کہ اگر بھارت کے عوام کے ساتھ کوئی بھی بدسلوکی کی گئی یا کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی گئی تو اس کا جواب دوگنی طاقت سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا، لیکن پاکستانی فوج نے 8 مئی کو کَچھ سے لے کر کشمیر تک اور بھارت کی مغربی سرحد پر ہمارے معصوم شہریوں پر حملہ کرنے کی جرأت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فضائی دفاعی نظام، جسے وزیر اعظم مودی کے دور حکومت میں بہتر بنایا گیا ہے، اس قدر مؤثر رہا کہ ایک بھی میزائل یا ڈرون بھارتی زمین پر گرنے نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جب 100 سے زیادہ خطرناک دہشت گردوں کو ختم کر دیا، تو پاکستان بھارت کو کوئی نقصان پہنچانے میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ جب پاکستانی فوج ابھی سوچ ہی رہی تھی، تب 9 مئی کو بھارت کے بہادر سپاہیوں نے پاکستان کے 15 مقامات پر کئی فضائی اڈوں پر حملے کیے اور ان کی فضائیہ کی صلاحیت کو تباہ کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پوری دنیا بھارتی مسلح افواج کی طاقت کو حیرت سے دیکھ رہی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ و وزیر برائے تعاون نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کے اندر 100 کلومیٹر تک جا کر پاکستانی دہشت گرد کیمپوں کو تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کا خوف دِلا کر ڈرایا کرتے تھے، ہماری فضائیہ، بحریہ اور بری فوج نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا ہماری افواج کے حملے کی درستگی، ان کے صبر و ضبط اور وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط سیاسی قوتِ ارادی کی تعریف کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا ملک بھارت کی تینوں مسلح افواج کے سپاہیوں کو سلام پیش کر رہا ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کی شجاعت نے پورے ملک کو فخر کا احساس دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے رہنما جناب نریندر مودی، جو گجرات اور بھارت ماتا کے سپوت ہیں، نے بھارت ماتا کو فخر دلانے اور ملک کو محفوظ بنانے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا میں فوجی کارروائیوں کی بات ہو گی، ’’آپریشن سندور‘‘ کا بھی ذکر ضرور ہو گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا نام خود وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہماری ماؤں اور بہنوں کے اعزاز میں رکھا۔
انہوں نے کہا کہ سندور کی عزت ہندوستانی روایت ہے اوراس آپریشن کا نام ’’آپریشن سندور‘‘ رکھ کراس پیغام کو دنیا بھر تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے بہار میں جو وعدہ کیا تھا کہ ہم پہلگام دہشت گرد حملے کا بدلہ ضرور لیں گے، اُسے انہوں نے پورا کر دکھایا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-872
(Release ID: 2129434)