ریلوے کی وزارت
آر پی ایف نے رکسول میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اے اے ایچ ٹی آپریشن کے تحت 4 نابالغ لڑکیوں کو بچا یا
آر پی ایف-جی آر پی- ایس ایس بی- چائلڈ لائن- این جی او ٹیم نے ستیہ گرہ ایکسپریس سے نیپال نژاد نابالغوں کو بچایا۔ اسمگلر گرفتار، ایف آئی آر درج
متاثرین کو ملازمت اور خاندانی مدد کے جھوٹے وعدوں کا لالچ دیا گیا۔ چائلڈ ویلفیئر اتھارٹیز کے حوالے کر دیا گیا
آپریشن اے اے ایچ ٹی کے تحت 25-2024 میں 929 متاثرین کو بچایا گیا، 274 اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا
Posted On:
16 MAY 2025 2:44PM by PIB Delhi
بچوں کی حفاظت اور انسداد اسمگلنگ کی کوششوں کے لیے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرنے والے تیز اور مربوط آپریشن کے تحت 13 مئی 2025 کی صبح رکسول ریلوے اسٹیشن پر چار نابالغ لڑکیوں کو انسانی اسمگلنگ کی کوشش سے بچایا گیا۔

، راکسول پوسٹ پر آر پی ایف کی ٹیم نے بروقت انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے ، جی آر پی رکسول، ایس ایس بی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ، ریلوے چائلڈ لائن-رکسول اور این جی او ‘‘پریاس جووینائل ایڈ سنٹر’’ کے ساتھ قریبی تال میل میں ٹرین نمبر 15273 رکسول – آنند وہار ستیہ گرہ ایکسپریس کو روکا اور 13 سے 17 سال کے درمیان کی عمر والی چار لڑکیوں کو بچایا ۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نابالغوں کو نیپال سے روزگار کے مواقع اور گورکھپور میں گمشدہ رشتہ دار کو تلاش کرنے میں مددکا جھوٹاوعدہ کرتے ہوئے اسمگل کیا گیا تھا۔ ان کے خاندانوں کو ان کے سفر کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا، یہ ایک پریشان کن لیکن عام حربہ ہے جو اسمگلروں کی طرف سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ کمزور افراد، خاص طور پر سرحدی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا استحصال کیا جا سکے۔
ملٹی ایجنسی ٹیم کی چوکسی اور تیز رفتار کارروائی کے باعث لڑکیوں کے ساتھ موجود ایک اسمگلر کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور نابالغوں کو فوری دیکھ بھال کے لیے چائلڈ پروٹیکشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ جی آر پی رکسول میں بھارتیہ نیا ئے سہنتا (بی این ایس)، جووینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) قانون اور چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ لیبر (روک تھام اور ضوابط) قانون، 1986 کی قابل اطلاق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل، جناب منوج یادو نے کہا، ‘‘یہ معاملہ ایک سنگین یاد دہانی ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی لعنت معاشرے کو پریشان کر رہی ہے۔’’ ‘‘لیکن ہماری لڑائی غیر متزلزل ہے۔ میں ہندوستانی ریلوے کے ہر مسافر سے چوکس رہنے کی درخواست کرتا ہوں۔ آپ کی مستعدی کسی کی جان بچا سکتی ہے۔ اگر کوئی چیز غیر معمولی یا مشکوک محسوس ہو یا نظر آئے تو 139 پر اطلاع دیں۔ آپ کا قدم، آزادی یا استحصال طے کر سکتا ہے۔’’
ان نابالغوں کو بچانے میں ملی کامیابی ، ریلوے نیٹ ورک نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے آر پی ایف کی فلیگ شپ مہم، آپریشن اے اے ایچ ٹی (انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن) کا حصہ ہے۔ ملک گیر مہم کے طور پر شروع کیا گیا، آپریشن اے اے ایچ ٹی نے صرف 25-2024 میں، 929 متاثرین کو بچایا جن میں 874 بچے (50 لڑکیاں اور 824 لڑکے) اور 274 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے، ہندوستانی ریلویز کے پورے نیٹ ورک پر انسانی اسمگلنگ مخالف یونٹس (اے ایچ ٹی یوز) قائم کیے گئے ہیں۔ ایک تاریخی اقدام میں، آر پی ایف نے 2024 میں ایجنسیوں کے درمیان تال میل اور متاثرین کی مدد کے طریقہ کار کو آگے بڑھاتے ہوئےخواتین کے قومی کمیشن کے ساتھ باضابطہ تعاون بھی کیا۔
مسلسل چوکسی، اسٹریٹجک پارٹنرشپ اور کمیونٹی بیداری کے ذریعے، آر پی ایف ریلوے کے احاطے کو اسمگلنگ کی لعنت سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے — تاکہ ہمارے کمزور بچوں کی حفاظت اور ہر بچے کی عزت اور حفاظت کو برقرار رکھا جا سکے۔
***
ش ح ۔ض ر ۔ ا ک م
UN-829
(Release ID: 2129114)