امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایمس دہلی میں چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد  پر  کاریگٹہ پہاڑیوں میں نکسل مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی


وزیر داخلہ نے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انھیں یقین  دلایا کہ قوم ان پر اعتماد اور فخر کرتی ہے

ہماری سکیورٹی فورسز اپنی بہادری سے نکسلی انتہاپسندی  کے ہر نشان کو مٹا رہی ہیں

Posted On: 15 MAY 2025 7:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے آج دہلی کے ایمس ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع  کاریگٹہ پہاڑیوں میں 31 نکسلیوں کو ختم کرنے کے دوران نکسل مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

ایک ایکس پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز اپنی بہادری سے نکسل ازم کے ہر نشان کو مٹا رہی ہیں۔ آج، دہلی کے ایمس ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اور چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کی سرحد پر  واقع  کاریگٹہ پہاڑیوں میں 31 نکسلیوں کو ختم کرنے کے دوران نکسل مخالف آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سیکورٹی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں یقین دلایا کہ قوم ان پر اعتماد اور فخر کرتی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بہادر سپاہیوں نے چھتیس گڑھ تلنگانہ سرحد پر مسلسل 21 دنوں تک آپریشن کیا اور 31 نکسلیوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک کو ان فوجیوں کی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔

*****

ش ح ۔ ف ا۔ م ت

U - 813


(Release ID: 2128951)