وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

ہر سال 23 ستمبر کو یوم آیوروید منایا جائے گا

Posted On: 13 MAY 2025 6:11PM by PIB Delhi

ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے، جس کا مقصد عالمی سطح پر اس کے اثرات کو بڑھانا اور اسے منانے میں مستقل مزاجی  لانا ہے، حکومت ہند نے باضابطہ طور پر 23 ستمبر کو ہر سال یوم آیوروید منانے کی تاریخ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ یہ تبدیلی، جو کہ 23 ​​مارچ 2025 کو ایک گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے مطلع کی گئی ہے، دھنتیرس  جو کہ ایک متغیر قمری کیلنڈر کی پیروی کرتا ہے، پر یوم آیوروید منانے کے پہلے کے عمل سے ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

یوم آیوروید ہر سال آیوروید کو ایک سائنسی، شواہد پر مبنی، اور جامع نظام طب کے طور پر فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے جو تدارکی حفظانِ صحت اور چاق و چوبند رہنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اب تک، یوم آیوروید دھنتیرس کے ساتھ ملتا تھا، یہ تہوار ہندو مہینے کارتک (عام طور پر اکتوبر یا نومبر) میں منایا جاتا ہے۔ تاہم، چونکہ ہر سال دھنتیرس کی تاریخ میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، یوم آیوروید کے منانے میں ایک مقررہ سالانہ تاریخ کا فقدان تھا۔

وزارت نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آئندہ دہائی میں، دھنتیرس کی تاریخ 15 اکتوبر اور 12 نومبر کے درمیان وسیع پیمانے پر بدلتی رہے گی جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کے لیے لاجسٹک چنوتیاں پیش کرتی رہے گی۔

اس عدم مطابقت کو دور کرنے اور قومی اور عالمی تقریبات کے لیے ایک مستحکم حوالہ نقطہ قائم کرنے کے لیے، آیوش کی وزارت نے مناسب متبادلات کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ ماہر پینل نے چار ممکنہ تاریخیں تجویز کیں، جن میں 23 ستمبر کی تاریخ ترجیحی انتخاب کے طور پر سامنے آئی۔ یہ فیصلہ عملی اور علامتی دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔

منتخب شدہ تاریخ، 23 ستمبر، موسم خزاں کی وہ تاریخ ہے جب دن اور رات برابر ہوتے ہیں۔ یہ فلکیاتی وقوعہ  فطرت میں توازن کی علامت ہے، بالکل آیورویدک فلسفے کے ساتھ جو دماغ، جسم اور روح کے درمیان توازن پر زور دیتا ہے۔ ایکوینوکس یعنی دن اور رات کا برابر ہونا، کائناتی ہم آہنگی کی نمائندگی کرتا ہے، آیوروید کی روح یعنی فطرت کے ساتھ توازن میں رہنے کو اجاگر کرتا ہے ۔

آیوش کی وزارت افراد، صحت کے پیشہ واران ، تعلیمی اداروں، اور بین الاقوامی شراکت داروں سے نئی نامزد تاریخ کو قبول کرنے اور ہر سال 23 ستمبر کو یوم آیوروید کی تقریبات میں سرگرمی سے حصہ لینے کی اپیل کرتی ہے۔ وزارت اس تبدیلی کو عالمی صحت کے بیانیے میں آیوروید کو مزید سرایت کرنے اور ایک تدارکی و پائیدار حفظانِ صحت کے نظام کے طور پر اس کی لازوال قدر کو فروغ دینے کے ایک موقع کے طور پر دیکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R0IR.jpg

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن- ت ع)

U.No:758


(Release ID: 2128463)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil