وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بدھ پورنیما کے موقع پر سب کو مبارکباد دی

Posted On: 12 MAY 2025 8:47AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ پورنیما کے مبارک موقع پر تمام شہریوں کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں وزیر اعظم مودی نے کہا؛

’’تمام اہل وطن کو بدھ پورنیما کے لیے  ڈھیر ساری نیک خواہشات۔ حق، مساوات اور ہم آہنگی کے اصول پر مبنی بھگوان بدھ کے پیغامات انسانیت کی رہنمائی کرتے رہے ہیں۔ قربانی اور تپسیا کے لیے وقف ان کی زندگی عالمی برادری کو ہمیشہ ہمدردی اور امن کے لیے ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔‘‘

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:723


(Release ID: 2128204) Visitor Counter : 2