وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

کشیدگی کو مزید آگے بڑھانے کی پاکستان کی کوشش ناکام -ہندوستان کی طرف سے متناسب جواب

Posted On: 08 MAY 2025 2:34PM by PIB Delhi

07 مئی 2025 کو آپریشن سندور پر پریس بریفنگ کے دوران، ہندوستان نے اپنے ردعمل کو مرکوز، نپا تلا اورمزید کشیدگی نہ پیدا کرنے والا قرار دیا تھا۔ اس بات کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ پاکستانی فوجی اداروں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ ہندوستان میں فوجی اہداف پر کسی بھی حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

08-07 مئی 2025 کی رات کو، پاکستان نے شمالی اور مغربی ہندوستان میں متعدد فوجی اہداف کوڈرون اور میزائیلوں کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنانے کی کوشش کی، جن میں اَوَنتی پورہ، سری نگر، جموں، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلہ، جالندھر، لدھیانہ، آدم پور، بھٹنڈا، چنڈی گڑھ، نال، پھلودی، اترلائی اور بھوج شامل ہیں۔ ان کو انٹیگریٹڈ کاؤنٹر یو اے ایس گرڈ اور ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بے اثر کیا گیا۔ ان حملوں کا ملبہ اب متعدد مقامات سے برآمد کیا جا رہا ہے، جو پاکستانی حملوں کو ثابت کرتاہے۔

آج صبح ہندوستانی مسلح افواج نے پاکستان میں متعدد مقامات پر ایئر ڈیفنس رڈارز اور سسٹمز کو نشانہ بنایا۔ ہندوستانی ردعمل  اسی ڈومین میں اسی شدت کے ساتھ پاکستان کی طرح رہا ہے۔ یہ قابل اعتماد طور پر معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو بے اثر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان نے جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، اُڑی، پونچھ، مینڈھراور راجوری سیکٹروں کے علاقوں میں مارٹر اور ہیوی کیلیبر آرٹلری کا استعمال کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پار بلااشتعال فائرنگ کی شدت میں اضافہ کیا ہے۔

پاکستانی فائرنگ سے سولہ معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں تین خواتین اور پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ یہاں بھی ہندوستان کو پاکستان کی طرف سے مارٹر اور آرٹلری فائر کو روکنے کےلیے جواب دینے پر مجبور ہونا پڑا۔

ہندوستانی مسلح افواج کشیدگی کو مزید آگے نہ بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہیں، بشرطیکہ پاکستانی فوج اس کا احترام کرے۔

 

********

 

ش ح۔ا ک۔ن ع

U-668

                          


(Release ID: 2127696) Visitor Counter : 2