وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جناب لارینس وونگ کو انتخابات میں فتح کے لیے مبارکباد دی
Posted On:
04 MAY 2025 9:51AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب لارینس وونگ کو انتخابات میں فتح حاصل کرنے کے لیے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے بھارت اور سنگاپور کے مابین ، عوام سے عوام کے درمیان قریبی تعلق کی بنیاد پر قائم مضبوط اور کثیر رخی شراکت داری کو اجاگر کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے لکھا:
’’جناب لارینس وونگ @LawrenceWongST ، عام انتخابات میں آپ کی شاندار فتح کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بھارت اور سنگاپور کے مابین ایک مضبوط اور کثیر رخی شراکت داری قائم ہے جسے عوام سے عوام کے مابین استوار قریبی تعلقات سے تقویت حاصل ہے۔ ہماری جامع کلیدی شراکت داری کو مزید آگے لے جانے کے لیے، میں آپ کے ساتھ قریبی تال میل بناکر کام کرتے رہنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:543
(Release ID: 2126698)
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam