وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت نے اے وی جی سی-ایکس آر میں عالمی وژن پیش کیا: آئی آئی سی ٹی نے صنعت کاروں کے ساتھ کلیدی تعاون کا آغاز کیا
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ہندوستان کو میڈیا اورابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے شراکت داریوں کا آغاز کیا ہے
Posted On:
03 MAY 2025 2:36PM
|
Location:
PIB Delhi
ویوز 2025 کے تیسرے دن ، ایک تاریخی پہل کے تحت، کریٹیو ٹیکنالوجیوں کے بھارتی ادارے (آئی آئی سی ٹی) نے عالمی صنعت کاروں کے ساتھ اے وی جی سی-ایکس آر کے شعبے میں موثرتعاون کا ایک سلسلہ شروع کیا ۔اس اشتراک کا مقصد میڈیا ، تفریح اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ایک عالمی مرکز کے طور پر ہندوستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے باضابطہ طور پر ان کلیدی شراکت داریوں کا افتتاح کیا ۔انہوں نے میڈیا اور تفریح میں عالمی رہنما بننے کی ہندوستان کی صلاحیت پر زور دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ آئی آئی سی ٹی اُسی طرح ایک سرکردہ ادارہ بننے کی راہ پر گامزن ہے ، جس طرح آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم ٹیکنالوجی اور مینجمنٹ سے متعلق تعلیم میں صف اوّل کے ادارے بن چکے ہیں۔

اجلاس کے دوران ، آئی آئی سی ٹی کے نمائندوں اور صنعت کے ممتاز شراکت داروں نے ہندوستان میں اے وی جی سی-ایکس آر ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے کے مقصد سے تعاون کی طویل مدتی کوششوں کے آغاز کے موقع پر دلچسپی کے خطوط (ایل او آئی) کے تبادلے کے لیے ملاقات کی ۔ جیواسٹار ، ایڈوب ، گوگل ، یوٹیوب اور میٹا سمیت سرکردہ عالمی صنعتکاروں نے اس پر دستخط کئے۔
یہ شراکت داریاں اینیمیشن میں تعلیم، تحقیق وترقی اور اختراع کو فروغ دینے نیز ویژول ایفیکٹس ، گیمنگ ، کامکس ، فلم اور توسیعی حقیقت کو وسعت دینے کے لیے کی گئی ہیں۔ اس کا مقصد تخلیقی اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں ہندوستان کے کامیاب آئی ٹی ماڈل کی ہوبہو شکل اور مستقبل کی ترقی کے لیے ایک پائیدار ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے ۔
وزارت اطلاعات و نشریات میں وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن ؛ وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو اور پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل جناب دھیریندر اوجھا اس موقع پر موجود تھے، جس سے اس پہل کے لیے حکومت کی جامع حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔
تازہ سرکاری اپ ڈیٹس کے لیے ، فالو کریں:
ایکس پر:
https://x.com/WAVESummitIndia
https://x.com/MIB_India
https://x.com/PIB_India
https://x.com/PIBmumbai
انسٹاگرام پر:
https://www.instagram.com/wavesummitindia
https://www.instagram.com/mib_india
https://www.instagram.com/pibindia
*****
ش ح-اع خ ۔ر ا
U-No- 527
Release ID:
(Release ID: 2126473)
| Visitor Counter:
29