وزارت اطلاعات ونشریات
انیمی کا عروج: ماہرین ویوز 2025 میں عالمی کہانی سنانے کی حکمت عملیوں اور صنعت کی ترقی کو سمجھیں گے
ہندوستان میں ایسے جرات مندانہ ماڈلز کو آگے بڑھانے کی منفرد صلاحیت ہے جو کہیں اور کام نہیں کرتی ہے: جیریمی لم، جی ایف آر فنڈ
اسکرین کے پیچھے ویژنری: فائر سائیڈ چیٹ ویوز 2025 میں سنیما کے کائنات میں وی ایف ایکس کے مستقبل کی تلاش کرتی ہے
بھارت وی ایف ایکس صنعت میں ایک عظیم طاقت بننے جا رہا ہے اور اسے آگے لے جانے کے لیے ویوز ایک بہترین پہل ہے
Posted On:
01 MAY 2025 9:39PM
|
Location:
PIB Delhi
ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں پہلی ویوز 2025 سمٹ کے افتتاحی روز ہندوستان کے متحرک اے سی جی سی سیکٹر میں گہرائی میں جانے والے بصیرت انگیز بریک آؤٹ سیشنز کا مشاہدہ کیا گیا۔
ایک متحرک بریک آؤٹ سیشن بعنوان "اینیمی ایسڈنگ: انلاکنگ گلوبل پوٹینشل ان اسٹوری ٹیلنگ، فینڈم اور انڈسٹری گروتھ" میں جاپانی اور ہندوستانی اینیمیشن انڈسٹریز کی سرکردہ شخصیات کو ایک اعلیٰ سطحی گفتگو کے لیے اکٹھا کیا گیا جس میں اینیم کے ارتقا، جذباتی مرکز اور عالمی رفتار پر ایک اہم توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے امکانات پر کلیدی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
ایف آئی سی سی آئی اے وی جی سی- ایکس آر فورم کے چیئر، جناب مونجال شراف کے زیر انتظام، سیشن میں ایک ممتاز پینل شامل تھا: جناب ماکوٹو ٹیزکا، ڈائریکٹر اور سی ای او، نونٹیٹرا؛ جناب ہیدیو کیٹسو ماتا، صدر : دی اینمی ٹائمس کمپنی، جاپان؛ جناب ماکوٹو کیمورا، سی ای او، بلیو رائٹس، جاپان؛ جناب اتسو ناکایاما، سی ای او اور صدر، ری انٹرٹینمنٹ کمپنی لمیٹڈ؛ اور محترمہ انو سکہ، بزنس ہیڈ - کڈز انٹرٹینمنٹ اینڈ انفوٹینمنٹ، جیو اسٹار۔
جناب ہیدیو کیٹسو ماتا نے ہندوستانی سامعین اور زبانوں پر بڑھتی ہوئی توجہ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے سماجی مشغولیت اور ثقافتی انضمام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا،’’ہم مقامی سامعین کے ساتھ جڑنے کے لیے جاپانی اینیمیشن کو ہندوستانی روایات کے ساتھ ملانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں‘‘۔
جناب اتسو نکایاما نے جاپان میں اینمی کے معاشی اثرات کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کی اور صارف کے اہم کردار کا ِذکر کیا۔ انہوں نے جاپانی اینی میشن کے لیے ایک امید افزا بازار کے طور پر ہندوستان کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے میں تفریحی کاروبار کی صلاحیت پر زور دیا۔
ایک تفصیلی پریزنٹیشن میں، جناب ماکوٹو ٹیزکا نے اینمی کی اصلیت کا سراغ لگایا، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جاپانی اینیمیشن کی جڑیں مانگا تمدن میں گہرائی تک پیوست ہیں۔

محترمہ انو سکّہ نے ہندوستان میں کی جانے والی وسیع تحقیق پر روشنی ڈالی تاکہ نوجوان ناظرین کو اچھی طرح سمجھا جا سکے۔ انہوں نے کہا،’’جاپانی مواد کے ساتھ ثقافتی تعلق اور جذباتی تعلق نے ہندوستانی بچوں میں اینیمی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ناظرین کے رجحانات کے رویے کے تجزیے نے پروگرامنگ کے فیصلوں میں نمایاں رہنمائی کی ہے۔
جناب ماکوٹو کیمورا نے اینمی کے بڑھتے ہوئے عالمی اثرات اور ممالک میں اس کے ظاہر ہونے والے اثرات پر زور دیا۔


یولوگرام اسٹائل کے سی ای او آدتیہ مانی کے زیر انتظام، نیا آرکیڈ: گیمنگ کے نئے فرنٹیئر پر وی سی کا نقطہ نظر کے عنوان سے ایک بصیرت انگیز بریک آؤٹ سیشن نے ہندوستان کے گیمنگ سیکٹر میں دلچسپ مواقع اور اختراعات پر گہرائی سے نظر ڈالی۔ سیشن میں وینچر کیپیٹلسٹ (وی سیز) کا ایک ممتاز پینل پیش کیا گیا جس نے گیمنگ انڈسٹری کے اندر اہم رجحانات، چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس پینل میں بٹ کرافٹ وینچر کے پارٹنر انوج ٹنڈن، جیٹا پلٹ کے بانی شرن تلسیانی، انفلیکشن پوائنٹ وینچرز کے بانی اور سی ای او ونے بنسل، کرافٹن انڈیا میں کارپوریٹ ڈیولپمنٹ لیڈ نہانش بھٹ اور جی ایف آر فنڈ کے پرنسپل جیریمی لم شامل تھے۔

پینل نے کہانی سنانے والوں کے ملک کے طور پر ہندوستان کے منفرد مقام پر زور دیا۔ ہندوستان کی بھرپور ثقافتی بیانیہ روایت کو تیزی سے انٹرایکٹو میڈیا میں بُنا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیمنگ نہ صرف فلموں اور ڈیجیٹل فیشن کے ساتھ بلکہ مرکزی دھارے کے میڈیا کے ساتھ بھی تبدیل ہو رہی ہے جس کے ساتھ ہندوستانی گیمنگ اسٹوڈیوز اہم شراکت دار بن کر ابھر رہے ہیں۔
جیریمی لم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان میں بولڈ ماڈلز کی پیمائش کرنے کی منفرد صلاحیت ہے جو کہیں اور کام نہیں کرتی ہے۔
سیشن کا ایک اہم مرکز ابھرتے ہوئے بازاروں میں کامیابی کو آگے بڑھانے میں لوکلائزیشن کا کردار تھا۔ جبکہ عالمی ماڈلز تحریک کا کام کرتے ہیں، پینل نے گیمنگ کے تجربات کو مقامی بصیرت اور صارفین کے رویوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا۔
2025 کو دیکھتے ہوئے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم نہیں سمجھا گیا۔ اے آئی، گیم پلے کو پرسنلائز کرنے، صارف کے تعامل کو بڑھانے اور عمیق کہانی سنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وی ایکس پر بریک آؤٹ سیشن نے جدید سنیما میں بصری اثرات کے اہم کردار اور کہانی سنانے کی تشکیل میں اس کے مستقبل کو دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔ جناب اکھوری پی سنہا، مینیجنگ ڈائریکٹر، فریم اسٹور انڈیا، سیشن میں ممتاز پینلسٹ ایس ایچ۔ جےکر ارودرا، وی ایف ایکس سپروائزر، ڈی این ای جی ؛ جناب سندیپ کمال، آزاد وی ایف ایکس سپروائزر؛ اور جناب سری نواس موہن، باہوبلی اور 2.0 پر اپنے کام کے لیے سراہا گیا۔ پینلسٹس نے بصیرت فراہم کی کہ کس طرح وی اایف ایکس سنیما کی داستانوں میں انقلاب برپا کر رہا ہے۔
جناب جیکر ارودرا نے وی ایف ایکس سے بھرپور پروڈکشنز کے تخلیقی تقاضوں کو پورا کرنے میں تحقیق اور ڈیزائن کی اہمیت پر زور دیا۔ ’’یہ صرف تماشے کے بارے میں نہیں ہے - یہ کہانی کی سالمیت کے بارے میں ہے،’’ انہوں نے ذکرکیا۔ انہوں نے مزید کہا، ’’بھارت وی ایف ایکس صنعت میں ایک سپر پاور بننے کے لیے تیار ہے، اور اس ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے ویوز ایک بہترین پہل ہے۔‘‘
’’ ٹیکنالوجی گیم چینجر ہے،‘‘ جناب سرینواس موہن نے کہا، "جب سمجھداری سے استعمال کیا جاتا ہے، تو یہ ہمیں حدود کو توڑنے اور عالمی معیار کے بصری تخلیق کرنے کی اجازت دیتی ہے۔‘‘
جناب سندیپ کمال نے اعلیٰ معیار کے وی ایف ایکس ٹولز کی بڑھتی ہوئی رسائی پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ کس طرح سستا اب عمدگی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے ِذکر کیا،’’ایک واضح نقطہ نظر وہ ہے جو معیار اور ہدف تاریخ دونوں کو حاصل کرنے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے ‘‘۔
بریک آؤٹ سیشنز نے امید پرستی اور تعاون کے گہرے جذبات کو مجسم کیا، کیونکہ اینمی، وی ایف ایکس اور گیمنگ دنیا بھر میں طاقتور ثقافتی اور تجارتی قوتوں کے طور پر تیار ہوتے رہتے ہیں۔ یہ شعبے ہندوستان کے لیے بے مثال صلاحیت رکھتے ہیں۔ ویوز کی روح کے مطابق، بریک آؤٹ سیشن جدت اور کہانی سنانے کا جشن تھے۔
********
ش ح۔ ش ت ۔رض
U.N. 472
Release ID:
(Release ID: 2126086)
| Visitor Counter:
19