وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت نے ویوز 2025 میں تخلیقی اور تکنیکی طاقت کا مظاہرہ کیا
ویوزمیں اے آئی، سوشل میڈیا اور اشتہارات پر ہونے والی بات چیت، بھارتی ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں بڑھتے ہوئے اثرات کی عکاس
Posted On:
01 MAY 2025 9:24PM
|
Location:
PIB Delhi
ویوز 2025 کے افتتاحی اجلاس میں وزیرِاعظم نریندر مودی نے شرکت کی، انھوں نے ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں اس سمٹ( اجلاس )کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اپنے کلیدی خطاب میں وزیرِاعظم مودی نے بھارت کی شاندار کہانی سنانے کی روایت پر زور دیا اور اس کی عالمی سطح پر مواد تخلیق کرنے کے مرکز کے طور پر ابھرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مواد، تخلیقیت اور ثقافت کے اشتراک کو ‘اورینج اکانومی’ کا ستون قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے تخلیق کاروں سے کہا کہ ‘‘بھارت میں تخلیق کریں، دنیا کے لیے تخلیق کریں۔’’ وزیرِاعظم نے بھارتی سنیما کے عظیم اساطیر(لیجنڈز) کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ انہوں نے عالمی تخلیق کاروں سے ہندوستان کی متنوع داستانوں کو تلاش کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہر گلی، پہاڑ اور دریا ایک ایسی کہانی لے کر آتا ہے جو سنائے جانے کی منتظر ہے۔ اس اجلاس میں سو سے زائد ممالک کے معزز مہمان، صنعت کے رہنما، اور معروف فنکار شریک ہوئے، جو بھارت کے تخلیقی سپرپاور بننے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2125725
اے آئی اور تخلیقی صلاحیت: ایڈوب اور این ویڈیا (این وی آئی ڈی آئی اے )مستقبل کا خاکہ
ایڈوب کے سی ای او شانتنو نرائن نے بھارت کو تخلیقی صلاحیتوں کا عالمی مرکز قرار دیا جو ڈیجیٹل ٹولز اور جنریٹیو اے آئی کے ذریعے تقویت پا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10 کروڑ سے زائد مواد تخلیق کرنے والے اور 50 کروڑ او ٹی ٹی صارفین موجود ہیں، اور اسے ‘‘دنیا کی اگلی تخلیقی سپر پاور’’ قرار دیا۔ انہوں نے ایڈوبی کے فائر فلائی اے آئی ماڈلز کی نمائش کی اور پائیدار ترقی کے لیے اخلاقی اے آئی، مواد کی صداقت اور تخلیق کار کے انتساب کو پائیدار ترقی کے لیے اہم قرار دیا ۔
ایک فائر سائیڈ چیٹ میں، این وی آئی ڈی آئی اے کے رچرڈ کیرس اور وِشال دھوپر نے اس پر بات کی کہ کس طرح مصنوعی ذہانت (اے آئی ) تخلیقی عمل کو انقلاب بخش رہی ہے ، جو مواد کو بڑے پیمانے پر تخلیق کرنے، مقامی بنانے اور شخصی بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ ‘‘بھارت نے طویل عرصے تک اپنی صلاحیتیں برآمد کیں۔ اب یہ اپنی ثقافت برآمد کر سکتا ہے،" کیرس نے کہاکہ اے آئی علاقائی آوازوں کو ابھارنے اور بھارت کو ایک عظیم کہانی گو ملک میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2125947
یوٹیوب تخلیق کار معیشت کو فروغ دینے کے لیے مزید معاونت فراہم کرے گا
یوٹیوب کے سی ای او نیل موہن نے بھارت میں کریئیٹر اکانومی کو تیز کرنے کے لیے 850 کروڑ روپئےکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، اور بتایا کہ بھارت کے 15,000 سے زائد یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔ عالمی تخلیق کاروں مارک روبر اور گوتمی کوالی (سلی پوائنٹ) کے ساتھ شامل ہو کر، موہن نے دنیا بھر میں بھارتی کہانیوں کو پھیلانے میں یوٹیوب کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ‘‘ بھارت نہ صرف موسیقی اور فلم میں آگے بڑھ رہا ہے بلکہ اب یہ ایک تخلیق کار قوم بن گیا ہے۔’’
کوالی نے بتایا کہ جب علاقائی بھارتی مواد اپنی ثقافت میں جڑا ہوتا ہے تو اس کی اپیل عالمی سطح پر بھی ہوتی ہے، جبکہ روبرنےاے آئی سے چلنے والی ڈبنگ اور مقامی زبانوں میں ترجمے کے ذریعے سرحدوں کو عبور کرنے والے ایس ٹی ای ایم مواد کی طاقت کے بارے میں بات کی ۔
ڈبلیو پی پی اور تشہیر کی نشاۃ ثانیہ
ڈبلیو پی پی کے سی ای او مارک ریڈ نے اشتہاری صنعت کے 1 ٹریلین ڈالر کے عالمی دائرہ کار اور اس کے اے آئی پر مبنی کہانی گوئی کی طرف بڑھنے کے رجحان کو بیان کیا۔ انہوں نے ڈبلیو پی پی کا اوپن ویڈیو پروڈکشن پلیٹ فارم متعارف کرایا اور شاہ رخ خان کی ایک مہم پیش کی، جس کے ذریعے موشن اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے انتہائی ذاتی نوعیت کا مواد تخلیق کیا گیا۔ ریڈ نے کہاکہ‘‘ اے آئی تخلیقی صلاحیتوں کی جگہ نہیں لے رہا یہ اسے وسعت دے رہا ہے۔’’ انہوں نے ایم ایس ایم ای ایس اور ڈیجیٹل ٹولز کے کردار کو اجاگر کیا جو معیاری اشتہارات تک رسائی کو جمہوری بنا رہے ہیں۔
عالمی تعاون: برطانیہ-بھارت ثقافتی معاہدہ
سفارت کاری اور ذاتی ورثے کو یکجا کرنے والی ایک کلیدی خطاب میں برطانیہ کی سیکرٹری برائے ڈی سی ایم ایس، لیزا نینڈی نے بھارت اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی پل پر زور دیا۔ انہوں نے سنیما، عجائب گھروں اور پرفارمنگ آرٹس کے شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک دوطرفہ ثقافتی فیڈریشن معاہدے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ‘‘مانچسٹر سے ممبئی تک، ہمیں اگلی نسل کے کہانی سنانے والوں کو بااختیار بنانا ہوگا،’’ اورصوفیہ دلیپ سنگھ جیسے تاریخی شخصیات اور جدید یو کے-انڈین تخلیق کاروں کے ورثے کا حوالہ دیا۔
پینل کی جھلکیاں: مصنوعی ذہانت، ثقافت، اور اثر و رسوخ؛ دو پینل مباحثوں نے اس مکالمے کو مزید گہرا کر دیا
‘‘انڈیا ایم اینڈ ای @100: میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کا مستقبل’’ میں ایروس ناو ، جیٹسنتھیس اور گروپ ایم کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت میڈیا کی چوتھی بڑی تبدیلی کی لہر سے گزر رہا ہے، جہاں اے آئی پر مبنی دانشورانہ املاک (آئی پی ) کی تخلیق اور جنریشن Z کے صارفین کے رجحانات اس صنعت کی شکل بدل رہے ہیں۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2125886
‘‘دی بزنس آف انفلوئنس’’ جس کی میزبانی یوٹیوب کے گوتم آنند نے کی، جس میں شیف رنویر برار، چیسر ٹاک کے جیتندر اڈوانی، اور جاپانی یوٹیوبر مایو موراساکی جیسے تخلیق کاروں نے شرکت کی۔ شطرنج سے لے کر زراعت تک، انہوں نے یہ دکھایا کہ کس طرح ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ثقافتی صداقت کو محفوظ رکھتے ہوئے بھارتی علم کو عالمی سطح پر لے جا رہے ہیں ۔
https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2125889
********
ش ح۔ش آ ۔م ش
(U: 470)
Release ID:
(Release ID: 2126066)
| Visitor Counter:
17