WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

مکیش امبانی نے ویوز 2025 میں بھارت کے زیر قیادت عالمی تفریحی انقلاب کی تصوریت کی رونمائی کی


آیئے ’ویوز ‘کو ازسر نو تروتازہ نئے بھارت  کی جانب سے امید  کا پیغام بنائیں: مکیش امبانی

میڈیا اور تفریح محض بھارت کی ثقافتی قوت نہیں – بلکہ بھارت کی حقیقی قوت بھی ہے: امبانی

 Posted On: 01 MAY 2025 8:32PM |   Location: PIB Delhi

’’بھارت محض ایک ملک نہیں- بلکہ داستانوں کی ایک تہذیب ہے جہاں داستان گوئی ایک طرز حیات ہے‘‘۔ ان خیالات کا اظہار ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر جناب مکیش امبانی نے  پیش رو عالمی میڈیا اور تفریحی سربراہ اجلاس ’ویوز2025‘ کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب کے دوران کیا، جس کا آغاز آج ممبئی میں ہوا۔

مشہور امریکی قلم کار، مارک ٹوین کا حوالہ دیتے ہوئے جناب امبانی نے بھارت کو ’’انسانی نسل کا گہوارہ، انسانی تقریر کی جائے پیدائش، تاریخ کی ماں، اساطیری شخصیات کی دادی اور روایات کی پردادی‘‘ قرار دیا۔ اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ داستان گوئی ہندوستانی زندگی کے تانے بانے سے عمیق طور پر مربوط ہے، انہوں نے کہا، ’’ ہمارے لازوال رزمیے سے لے کر دیومالائی قصوں تک، داستان گوئی ہمارا ورثہ ہے۔ مواد   کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے اور اچھی کہانیاں ہمیشہ ہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہیں۔ یہ لازوال اصول عالمی تفریح ​​کی بنیاد ہے۔ ‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/muTOKX.jpg

"ہندوستان سے اگلے عالمی تفریحی انقلاب کی تعمیر" کے عنوان سے ایک پرجوش اور مستقبل پر مرتکز خطاب میں امبانی نے ایک ایسے مستقبل کا تصور پیش کیا جہاں ہندوستان دنیا کی تفریحی صنعت کا مرکز بن جائے۔ انہوں نے اس تغیر کے لیے حوصلہ فراہم کرنے کا سہرا وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سر باندھا اور اس سمت میں اٹھائے گئے ایک تاریخی قدم کے طور پر ویوز سربراہ اجلاس کی ستائش کی۔ امبانی نے عالمی ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، "لوگ کہتے ہیں کہ میڈیا اور تفریح ​​ہندوستان کی ثقافتی قوت ہے- میں اسے ہندوستان کی حقیقی قوت کہتا ہوں۔"

انہوں نے تخلیقی منظرنامے کو نئی شکل دینے والی دو اہم تبدیلیوں کی شناخت کی: ارضیاتی معیشت اور تکنالوجی۔ جیسے جیسے گلوبل ساؤتھ – جہاں دنیا کی 85فیصد آبادی رہتی ہے - کی معاشی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح مواد کی تخلیق اور استعمال میں بھی اضافہ رونما ہو رہا۔ ایک ہی وقت میں، مصنوعی ذہانت جیسی جدید تکنالوجیاں تفریحی ویلیو چین کے ہر مرحلے میں، مواد کی تخلیق سے لے کر تقسیم تک انقلاب برپا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’اے آئی تخیل اور عمل کے درمیان کی سرحدوں کو ختم کر رہا ہے۔ اے آئی آج تفریح ​​کے لیے جو کچھ کر رہا ہے، وہ  اس سے لاکھوں گنا زیادہ ہے جو ایک صدی پہلے خاموش کیمرے نے سینما کے لیے کیا تھا۔‘‘

بھارت کی منفرد قوت کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب امبانی نے کہا کہ ملک تفریحی انقلاب کی قیادت کرنے کے لیے کمربستہ ہے جو تین ستونوں پر کھڑا ہے؛ دلچسپ مواد، فعال آبادی اور تکنیکی قیادت۔ انہوں نے کہا، ’’بھارت کا ڈیجیٹل انقلاب محض ایک پیمانے کی داستان نہیں بلکہ یہ آرزو، عزم اور تغیر کی داستان ہے۔‘‘

اپنے کلیدی خطاب کے آخر میں، جناب امبانی نے پرامیدی کا ایک پیغام پیش کیا: ’’ منقسم اور غیر یقینی دنیا میں، لوگ خوشی، تعلق، اور ترغیب تلاش کرتے ہیں۔ بھارت تفریح ​​کی اس شدید عالمی طلب کا جواب دے گا۔ آیئے ویوز کو ایک ازسر نو ترو تازہ نئے ہندوستان کی جانب سے دنیا کے لیے امید کا پیغام بنائیں۔ ‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:464


Release ID: (Release ID: 2126015)   |   Visitor Counter: 24