WAVES BANNER 2025
وزارت اطلاعات ونشریات

انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی انوویٹ 2 ایجوکیٹ کے فائنلسٹ: ویوز 2025 میں ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن چیلنج

 Posted On: 27 APR 2025 4:53PM |   Location: PIB Delhi

ممبئی، 27 اپریل 2025

انڈین ڈیجیٹل گیمنگ سوسائٹی (آئی ڈی جی ایس) نے انوویٹ 2 ایجوکیٹ: ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ڈیزائن چیلنج کے ٹاپ 10 فائنلسٹ کا اعلان کیا ہے۔ آئی ڈی جی ایس کی طرف سے وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے آئندہ ورلڈ آڈیو ویژول انٹرٹینمنٹ سمٹ (ویوز) 2025 کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیے گئے اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی، تعلیم اور گیمنگ کے درمیان نوجوانوں میں جدت پیدا کرنا ہے۔ متاثر کن پیش رفت کے خیالات اور ڈیزائن ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کو سیکھنے کے تجربے میں انقلاب لا سکتے ہیں۔

سرفہرست 10 فائنلسٹ کا انتخاب 1856 میں جدید آئیڈیاز کی رجسٹریشن سے کیا گیا ہے جو صنعت کے رہنماؤں، تکنیکی ماہرین، ماہرین تعلیم اور ڈیزائنر پر مشتمل ماہر جیوری پینل کی طرف سے سخت جانچ کے بعد کیے گئے ہیں۔ جیوری میں جناب اندراجیت گھوش، شریک بانی، ایروڈیٹیو؛ جناب راجیو نگر، کنٹری منیجر، انڈا اور سارک، ہیون اور جناب جیفری کرے، شریک بانی اور پروڈکٹ ہیڈ، اسکوڈ اکیڈمی شامل تھے۔

دس فائنلسٹ ہیں:

 

1. کرناٹا پرو - کوڈ کرافٹ جونیئر (کرناٹک)

2. ودیارتھی - بچوں کے لیے اسمارٹ لرننگ ٹیبلٹ: ایک انٹرایکٹو اور موافقت پذیر تعلیمی ساتھی (کرناٹک اور آندھرا پردیش)

نوجوان اختراع کاروں نے اسمارٹ لرننگ ٹیبلٹ تیار کیا ہے جو ایک کم قیمت، آواز کی مدد سے چلنے والا، انٹرایکٹو تعلیمی ڈیوائس ہے اور ESP8266 یا Raspberry Pi سے چلتا ہے۔ بچوں کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا، یہ ٹیبلیٹ روایتی اور ڈیجیٹل لرننگ ٹول کے لیے اسکرین فری، انٹرنیٹ سے پاک متبادل فراہم کرتا ہے جو زیادہ لاگت اور رابطے کی رکاوٹوں کی وجہ سے اکثر ناقابل رسائی ہوتے ہیں۔

 

 

3. ٹیک ٹائٹنس - انٹرایکٹو رائٹنگ اسسٹنس کے ساتھ اسمارٹ ہینڈ رائٹنگ لرننگ ڈیوائس (تامل ناڈو)

روایتی تحریری طریقوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملاتے ہوئے، اسمارٹ ہینڈ رائٹنگ لرننگ ڈیوائس کو اس بات کو تبدیل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے کہ بچے کیسے لکھنا سیکھتے ہیں۔ یہ ڈیوائس ریئل ٹائم انٹرایکٹو فیڈ بیک، ایک کثیر لسانی سیکھنے کا تجربہ، اور ایک آف لائن، کفایتی حل پیش کرتا ہے جسے خاص طور پر غیر محفوظ علاقوں میں ابتدائی سیکھنے والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

 

4. پروٹومائنڈز - ایجو اسپارک (دہلی، کیرالہ، یوپی، بہار)

ایجو اسپارت (EduSpark) ایک کفایتی، AI سے چلنے والا ہینڈ ہیلڈ ڈیوائس ہے جو 6 سے 8 سال کی عمر کے چھوٹے بچوں میں تجسس پیدا کرنے اور علمی نشوونما کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موافق AI انجن ہے اور جب بچے تعلیمی گیمز کھیلتے ہیں جیسے کہ سوڈوکو اور ریاضی کے چیلنج سے لے کر معمے اور میموری کی پہیلیاں تو یہ آلہ ہر ایک کے لیے حقیقی وقت پر سیکھنے میں مدد کے لیے مشکل کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔

 

 

5. ایپکس اچیورس -بوڈماس کویسٹ: اسمارٹ تعلیم کے لیے گیمیفائیڈ میتھ لرننگ (تمل ناڈو)

 

 

6. سائنس ورس - بچوں کے لیے انٹرایکٹو ایجوکیشنل ہینڈ ہیلڈ ڈیوائسز کا لازمی حصہ (انڈونیشیا)

7. V20 - VFit - کھیل کے ذریعے انٹرایکٹو لرننگ (تامل ناڈو)

 

 

8. واریئرس- مہا شاستر (ڈیہی)

مہا شاستر ایک اختراعی تعلیمی ماحولیاتی نظام ہے جسے 5 سے 18 سال کی عمر کے طلبا کے سیکھنے کے تجربے کو نئی شکل دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ شمولیت اور اسکیل ایبلٹی کے لیے بنایا گیا یہ پلیٹ فارم ہندوستان اور اس سے باہر کے سیکھنے والوں کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئز، ریئل ٹائم سمیلیشن، AI تقویت یافتہ ٹیوشن اور کثیر لسانی مدد کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی بنیاد ایک ہینڈ ہیلڈ AI سے چلنے والا ڈیوائس ہے جو LoRa پر مبنی میشٹاسٹک نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے انٹرایکٹو گیم، موافق کوئز اور آف لائن تعاون کے ذریعے طلبا کو مشغول کرتا ہے۔

 

 

9. کڈی میتری- ایک ہینڈ ہیلڈ ریاضی گیمنگ کنسول (ممبئی، اوڈیشہ، کرناٹک)

تجربے میں شامل آدھے سے زیادہ ہندوستانی طلبا بنیادی اعداد و شمار میں عالمی سطح پر کم سے کم معیارات سے نیچے رہے۔ اس اہم چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے، ٹیم کڈی میتری نے این ای پی 2020 سے تحریک لیتے ہوئے مقامی زبان سیکھنے، تکنیکی انضمام اور روایتی ہندوستانی اقدار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حقیقی طور پر مقامی اور مؤثر سیکھنے کا حل تیار کیا۔

 

 

10. ای-گروٹس- مائیکرو کنٹرولر ماسٹری کٹ (تامل ناڈو)

 

 

شارٹ لسٹ کی گئی سرکردہ 10 ٹیمیں ممبئی میں ویوز 2025 کے دوران ایک خصوصی شو کیس میں اپنے خیالات پیش کریں گی۔ وزارت کی طرف سے گرینڈ فائنل میں چیلنج جیتنے والوں کی عزت افزائی کی جائے گی۔

 

ویوز (WAVES) کا تعارف

پہلی عالمی آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ، میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ (ایم اینڈ ای) کے شعبے کے لیے ایک سنگ میل تقریب، حکومت ہند کی جانب سے ممبئی، مہاراشٹر میں 1 سے 4 مئی 2025 تک منعقد کی جائے گی۔

خواہ آپ صنعت کے پیشہ ور، سرمایہ کار، تخلیق کار یا اختراعی ہوں یہ سمٹ ایم اینڈ ای کے منظر نامے سے جڑنے، مدد کرنے، اختراعات کرنے اور تعاون کے لیے حتمی عالمی پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ویوز ہندوستان کی تخلیقی طاقت کو بڑھانے کے لیے تیار ہے اور مواد کی تخلیق، املاک دانش اور تکنیکی جدت طرازی کے مرکز کے طور پر اس کی پوزیشن کو بڑھاتا ہے۔ جن صنعتوں اور شعبوں کو فوکس کیا گیا ہے ان میں براڈکاسٹنگ، پرنٹ میڈیا، ٹیلی ویژن، ریڈیو، فلم، اینی میشن، بصری اثرات، گیمنگ، کامکس، ساؤنڈ اینڈ میوزک، ایڈورٹائزنگ، ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جنریٹو AI، اگمینٹڈ ریئلٹی (AR)، ورچوئل رئیلٹی (VR)، اور توسیعی حقیقت (RX) شامل ہیں۔

 

سوالات ہیں؟ یہاں جوابات تلاش کریں

پی آئی بی ٹیم ویوز کے تازہ ترین اعلانات کے ساتھ اپ ڈیٹ رہیں

ویوز کے لیے ابھی رجسٹر کریں

***

ش ح۔ ف ش ع

U: 293


Release ID: (Release ID: 2124746)   |   Visitor Counter: 18