پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل کو پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پربہار کے مدھوبنی سے ملک بھر کی گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم اس موقع پر خصوصی زمرہ کے قومی پنچایت ایوارڈ 2025 بھی عطا کریں گے،وہ 13,500 کروڑ روپے مالیت کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو وقف کریں گے

Posted On: 23 APR 2025 3:53PM by PIB Delhi

ملک، 24 اپریل 2025 کو پنچایتی راج کا قومی دن (این پی آر ڈی) منائے گا، اس دن 73 ویں آئینی ترمیم ایکٹ 1992 کو بتیس سال ہوجائیں گے، جس نے پنچایتوں کو دیہی مقامی خود مختاری کے اداروں کا آئینی درجہ دیا تھا۔مرکزی تقریب کا انعقاد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موجودگی میں بہار کے مدھوبانی ضلع کے جھانجھر پور بلاک کے لوہنا اتر گرام پنچایت میں کیا جائے گا۔وزیر اعظم ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) اور گرام سبھاؤں سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر خصوصی زمرہ کے قومی پنچایت ایوارڈز 2025 بھی عطا کریں گے۔اس سال پنچایتی راج کا قومی دن ’’پوری حکومت‘‘ کے نقطۂ نظر کے ذریعے ایک بڑے قومی پروگرام کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس میں چھ مرکزی وزارتیں: دیہی ترقی کی وزارت، مکانات اور شہری امور کی وزارت، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، بجلی کی وزارت، ریلوے کی وزارت اور سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت-شرکت کررہی ہیں۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی اس موقع پر ان وزارتوں سے منسلک کئی اہم بنیادی ڈھانچے اور فلاحی منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ان میں ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس، بجلی کاری کے منصوبے، ہاؤسنگ اسکیمیں، ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ اور سڑکوں کی ترقی شامل ہیں، جن کی مالیت تقریبا 13,500 کروڑ روپے ہے۔پروگرام کے دوران پردھان منتری آواس یوجنا (دیہی اور شہری) اور ڈی اے وائی-این آر ایل ایم کے تحت مالی امداد بھی تقسیم کی جائے گی۔ان اقدامات سے، گرامین بھارت، خاص طور پر بہار کے دیہی علاقوں کو بہتر رابطے، خدمات اور اقتصادی مواقع سے بہت فائدہ ہوگا۔

اس تقریب میں بہار کے وزیر اعلی جناب نتیش کمار، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، بہار کے نائب وزرائے اعلی جناب سمراٹ چودھری اور جناب وجے کمار سنہا، بہار کے پنچایتی راج کے وزیر جناب کیدار پرساد گپتا، بہار کے چیف سکریٹری جناب امرت لال مینا اور پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج سمیت وزارتوں اور پنچایتوں کے کئی اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔گرام پنچایت کی سطح سے این پی آر ڈی 2025 کا انعقاد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیتا ہے کہ وکست پنچایتیں وکست بھارت کی ٹھوس بنیاد بنائیں۔

خصوصی زمرہ قومی پنچایت ایوارڈز 2025 کے بارے میں

ان ایوارڈز میں کلائمیٹ ایکشن اسپیشل پنچایت ایوارڈ (سی اے ایس پی اے)، آتم نربھر پنچایت اسپیشل ایوارڈ (اے این پی ایس اے) اور پنچایت شمتا نرمان سروتم سنستھان پُرسکار (پی کے این ایس ایس پی) شامل ہیں ۔ان ایوارڈز کا مقصد ان گرام پنچایتوں اور اداروں کو تسلیم کرنا ہے جنہوں نے آب و ہوا میں تبدیلی کے تئیں لچیلےپن، مالی خود انحصاری اور صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ایوارڈ یافتگان کا انتخاب بہار، مہاراشٹر، اڈیشہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کیرالہ اور آسام ریاستوں سے کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھ ایوارڈ یافتہ گرام پنچایتوں میں سے تین-موتی پور (بہار)، داوا ایس (مہاراشٹر) اور ہٹبادرا (اڈیشہ)-کی قیادت خواتین سرپنچ کرتی ہیں،جس سے نچلی سطح پر شمولیاتی قیادت کی عکاسی ہوتی ہے۔

******

 ش ح۔ ک  ح۔م ر ۔

U NO:178


(Release ID: 2123868) Visitor Counter : 34