وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی

Posted On: 22 APR 2025 6:51PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔جناب مودی نے کہا ’’اس گھناؤنے کام میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہیں بخشا نہیں جائے گا!اُن کا شیطانی ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم مضبوط ہے اور یہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔‘‘

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’میں جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ان لوگوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

اس گھناؤنے کام میں ملوث افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی... انہیں بخشا نہیں جائے گا! ان کا شیطانی ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ دہشت گردی سے لڑنے کا ہمارا عزم مضبوط ہے اور یہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔‘‘

 

*************

 

(ش ح ۔ک ح۔ش ت(

U. No. 140

 


(Release ID: 2123569) Visitor Counter : 21