وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے شمال مشرقی دہلی کے دیال پور علاقے میں عمارت منہدم ہونے سے ہوئے جانی اتلاف پراظہارغم کیا


اعظم نے  پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا

Posted On: 19 APR 2025 9:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  نے آج شمال مشرقی دہلی کے دیال پور علاقے میں ایک عمارت منہدم  ہونے سے ہوئے جانی اتلاف پر رنج و غم کا اظہار کیا۔  انہوں نے ہلاک ہونے والے ہرایک فرد کے لواحقین کوپی ایم این آر ایف سے دو لاکھ روپے اور ہر ایک زخمی کو50000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔            

وزیر اعظم کے دفتر نے  ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:   

’’شمال مشرقی دہلی کے دیال پور علاقے میں عمارت گرنے سے ہوئے جانی نقصان پر غمزدہ ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے اعزا  کو کھو چکے ہیں۔ زخمیوں کے  جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

ہلاک ہونے والےہر  ایک فرد کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے  2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ہر زخمی کو50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم نریندر مودی  @narendramodi‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:55


(Release ID: 2123006) Visitor Counter : 13