وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے جگر کے عالمی دن کے موقع پر شہریوں سے کھانے پینے میں احتیاط برتنے اور موٹاپے کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی
Posted On:
19 APR 2025 1:13PM by PIB Delhi
جگر کے عالمی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاط کے ساتھ کھانے پینے کے طریقے کو اپنائیں اور صحت مند زندگی گزارنے کو ترجیح دیں۔ چھوٹی لیکن مؤثر تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے اقدامات مجموعی صحت اور خیرو عافیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ایکس پر مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتےہوئے ، جناب مودی نے کہا:
’’ # ورلڈ لیور ڈے کو، کھانے پینے میں احتیاط برتنے اور صحت مند زندگی جینے کی اپیل کے ساتھ منانے کی قابل ستائش کوشش۔ تیل کی مقدار کو کم کرنے جیسے چھوٹے اقدامات سے واضح فرق نظر آسکتا ہے۔ آئیے ایک ساتھ مل کر موٹاپے کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرکے ایک بہتر، صحت مند ہندوستان بنائیں۔ #اسٹاپ اوبیسٹی ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:45
(Release ID: 2122891)
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam