امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے نکسلیوں سے مودی حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کو اپناکر جلد از جلد ہتھیار ڈالنے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کی
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مختلف کارروائیوں میں کوبرا کمانڈو اور چھتیس گڑھ پولیس نے بائیس بدنام زمانہ نکسلیوں کو جدید ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا
سکما کی بڈیسیٹی پنچایت میں 11 نکسلیوں نے خودسپردگی کی جس کی وجہ سے یہ پنچایت مکمل طور پر نکسل فری ہو گئی ہے
اس کے علاوہ سکما میں 22 دیگر نکسلیوں نے بھی خودسپردگی کی، جس سے ہتھیار ڈالنے والوں کی کل تعداد 33 ہوگئی
ہم اکتیس مارچ 2026 سے پہلے ملک کو نکسلزم کے کانٹے سے آزاد کرنے کے لیے پرعزم ہیں
Posted On:
18 APR 2025 8:05PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور باہمی تعاون مرکزی وزیر جناب امیت شاہ نے نکسلیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مودی حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کو اپنائیں اور جلد از جلد ہتھیار ڈال دیں اور قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مختلف کارروائیوں میں، کوبرا کمانڈو اور چھتیس گڑھ پولیس نے 22 بدنام زمانہ نکسلیوں کو جدید ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، سکما کی بدیسیٹی پنچایت میں 11 نکسلیوں نے خودسپردگی کی ہے"، جس سے یہ پنچایت پوری طرح نکسلزم سے آزاد ہوگئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا، "میں چھپے ہوئے نکسلائٹس سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مودی حکومت کی ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کو اپناتے ہوئے جلد سے جلد اپنے ہتھیار ڈال دیں اور مرکزی دھارے میں شامل ہو جائیں۔ ہم 31 مارچ 2026 سے پہلے ملک کو نکسل ازم کے ڈنک سے آزاد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
جناب امت شاہ نے کہا کہ "اس کے علاوہ، سکما (چھتیس گڑھ) میں مزید 22 نکسلیوں نے بھی خودسپردگی کی، جس سے ہتھیار ڈالنے والوں کی کل تعداد 33 ہوگئی۔ میں نکسل سے پاک ہندوستان مہم کی سمت میں اس کامیابی کے لیے سیکورٹی فورسز اور چھتیس گڑھ پولیس کو مبارکباد دیتا ہوں"۔
*****
ش ح۔ح ن۔س ا
U.No:36
(Release ID: 2122793)
Visitor Counter : 35