ٹیکسٹائلز کی وزارت
’’خصوصی ہینڈلوم ایکسپو‘‘-ہندوستان کی ہاتھ سے بنی مصنوعات کا جشن
نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے نوئیڈا میں’’خصوصی ہینڈلوم ایکسپو‘‘ کا آغاز کیا
یہ تقریب 13 ریاستوں کے ہینڈلوم بنکروں کو یکجا کرتی ہے
#MyProductMyPride MyHandloomMyPride, #
Posted On:
17 APR 2025 11:49AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی کپڑے کی وزارت کے زیراہتمام نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے نوئیڈا میں اپنے کارپوریٹ آفس میں’’خصوصی ہینڈلوم ایکسپو‘‘ کا افتتاح کیا ۔
اس تقریب میں 13 ریاستوں کے ہینڈلوم بنکروں کو اکٹھا کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ہینڈلوم کی بنائی کی پرانی روایت پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنا اور بنکروں کو اپنی مصنوعات براہ راست صارفین کو فروخت کرنے کے لیے ایک اضافی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
تقریب کی اہم خصوصیات میں ہینڈلوم مصنوعات کے 25 اسٹال شامل ہیں جن میں ساڑیوں کی شاندار اقسام ، ڈریس میٹریل ، اسٹولز ، دوپٹے وغیرہ کی نمائش کی گئی ہے ۔
’’ اسپیشل ہینڈلوم ایکسپو ، مائی ہینڈلوم مائی پرائیڈ‘‘نمائش 24 اپریل 2025 تک صبح 11:00 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلی رہے گی ۔
***
ش ح۔ م ح ۔ م ا
U. No-9977
(Release ID: 2122351)
Visitor Counter : 33