امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے، علیحدگی پسندی کو مسترد کرنے اور بھارت کے اتحاد کے لیے مکمل عزم کا اعلان کرنے کی خاطر، حریت سے وابستہ تنظیم جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے
جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے تحت یکجہتی کے جذبے کی حکمرانی ہے
حریت سے منسلک اب تک کم و بیش 12 تنظیمیں علیحدگی پسندی سے الگ ہوچکی ہیں اور انھیں ہندوستان کے آئین پر بھروسہ ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے یہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے نظریے کی کامیابی ہے
Posted On:
11 APR 2025 4:28PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج علیحدگی پسندی کو مسترد کرنے اور بھارت کے اتحاد کے لیے مکمل عزم کا اعلان کرنے کے لیے حریت سے وابستہ تنظیم جموں و کشمیر ماس موومنٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت، جموں و کشمیر میں یکجہتی کے جذبے کی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت سے وابستہ ایک اور تنظیم جموں و کشمیر ماس موومنٹ نے ہندوستان کی یکجہتی کے تئیں مکمل عزم کا اعلان کرتے ہوئے علیحدگی پسندی کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان کے اس اقدام کا مخلصانہ طور پر خیر مقدم کرتے ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب تک 12 سے زیادہ حریت سے منسلک تنظیمیں ہندوستان کے آئین پر بھروسہ کرتے ہوئے علیحدگی پسندی سے الگ ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے نظریے کی کامیابی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش م ۔ م ر
Urdu No. 9801
(Release ID: 2121018)
Visitor Counter : 23