خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
زندگی کے پہلے 1000 ایام: پوشن پکھواڑہ 2025 کا ایک اہم موضوع
Posted On:
09 APR 2025 4:19PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت پوشن پکھواڑہ 2025 منا رہی ہے ، جو دو ہفتوں کی ایک ملک گیر مہم ہے، جس کا مقصد غذائیت سے متعلق بیداری کو فروغ دینا ، صحت کے نتائج کو بہتر بنانا اور کمیونٹی کو بااختیار بنانا ہے ۔ یہ پہل مشن پوشن 2.0 کا ایک حصہ ہے ، جو کمیونٹی کی شمولیت کے عمل کو مضبوط بنانے اور مجموعی طور پر افراد اور کمیونٹیز دونوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہے ۔
زندگی کے پہلے 1000 دنوں پر توجہ مرکوز کرنا ،جاری پوشن پکھواڈا 2025 کا ایک اہم موضوع ہے، جس میں حمل سے لے کر دو سال کی عمر تک زندگی کے پہلے 1000 دنوں کے دوران غذائیت کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ نازک عرصہ زندگی بھر کی صحت اور ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔ حمل اور ابتدائی بچپن کے دوران مناسب غذائیت، صحت کے بہتر نتائج، پیداواری کی صلاحیت میں اضافہ اور جوانی میں زیادہ کمائی سے منسلک ہے۔ اس عرصے کے دوران غذائیت کو ترجیح دے کر، ہم، نسلوں میں غذائی قلت کے دورانیئے کو ختم کرسکتے ہیں۔
پچھلے پوشن پکھواڑے ، جو 9-23 مارچ 2024 کو منایا گیا تھا ، میں پوشن بھی پڑھائی بھی (پی بی پی بی) حاملہ خواتین کی صحت اور بچوں اور چھوٹے بچوں کو کھانا کھلانے (آئی وائی سی ایف) کے طریقوں جیسے اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ غذائیت کی حساسیت کے ارد گرد منصوبہ بند نتائج پر مبنی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ جاری پوشن پکھواڑہ 2025 کا مقصد کمیونٹی کی فعال شراکت داری کو یقینی بناتے ہوئے غذائیت سے متعلق خدمات کے نفاذ کو مضبوط بنا کر غذائیت کے نتائج اور صحت کو بہتر بنانا ہے ۔
********
ش ح۔ م م ع ۔ ص ج
U NO. 9735
(Release ID: 2120487)